رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے خصوصی ایلچی روس جائیں گے


چاؤ ریونگ ہائے اپنے رہنما کم جونگ اُن کے رہنما
چاؤ ریونگ ہائے اپنے رہنما کم جونگ اُن کے رہنما

ایک ہفتے پر محیط اس دورے میں توقع کی جارہی ہے کہ فریقین دوطرفہ معاملات بشمول "سیاسی سطح کے مذاکرات کے فروغ"، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن اپنے ایک خصوصی ایلچی کو آئندہ ہفتے روس بھیج رہے ہیں جو بظاہر اس ملک کی سفارتی تنہائی کو ختم کرنے کی ایک کوشش ہے۔

شمالی کوریا کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکمران جماعت کے سیکرٹری چاؤ ریونگ ہائے جلد روس جائیں گے۔

روس کی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ مسٹر چاؤ 17 سے 24 نومبر کو روس کا دورہ کریں گے۔

بیان کے مطابق ایک ہفتے پر محیط اس دورے میں توقع کی جارہی ہے کہ فریقین دوطرفہ معاملات بشمول "سیاسی سطح کے مذاکرات کے فروغ"، تجارت اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے پر بات چیت کریں گے۔

چاؤ روس کے مشرقی علاقے خبارووسک اور ولادیوستوک کا دورہ کریں گے۔

یہ دورہ ایک ایسے وقت ہو رہا ہے جب پیانگ یانگ کے اپنے قریبی اور اہم اتحادی بیجنگ کے ساتھ تعلقات میں مشکلات دیکھی جا رہی ہے۔

مبصرین کا ماننا ہے کہ چین کے رہنما کے صبر کا پیمانہ گزشتہ سال پیانگ یانگ کی طرف سے اپنے تیسرے ایٹمی تجربے کی وجہ سے لبریز ہوا جب کہ کچھ کا کہنا ہے کہ کم جونگ اُن کے قریبی عزیز اور ایک اہم حکومتی شخصیت جانگ سونگ تھائیک کو سزائے موت دیے جانے سے بھی چین خفا ہے۔ تھائیک کے بیجنگ کے ساتھ قریبی روابط تھے۔

پیانگ یانگ کو انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں پر عالمی برادری کی طرف سے بھی سخت دباؤ کا سامنا ہے۔

XS
SM
MD
LG