رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کی طرف سے میزائلوں کا تجربہ


(فائل فوٹو)
(فائل فوٹو)

جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ میزائل جمعرات کی شام شمالی کوریا کے مغربی ساحل سے چلائے گئے جو جا کر مشرق ساحل کے پانیوں میں گرے۔

شمالی کوریا کے حکام کے مطابق حکومت نے زمین سے فضا میں مختصر فاصلے تک مار کرنے والے سات میزائل تجربے کے طور پر چلائے ہیں۔

جمعہ کو جنوبی کوریا کی جوائنٹ چیفس آف سٹاف نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ میزائل جمعرات کی شام شمالی کوریا کے مغربی ساحل سے چلائے گئے جو جا کر مشرق ساحل کے پانیوں میں گرے۔

جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف سٹاف کے حکام کا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن نے اس تجربے کی تقریب میں حصہ لیا۔

شمالی کوریا اکثرجنوبی کوریا اور امریکہ کی سالانہ مشترکہ جنگی مشقوں کے خلاف میزائل، راکٹ یا توپیں چلا کر احتجاج کرتا رہتا ہے۔

جنوبی کوریا اور امریکہ کی ایک جنگی مشق جمعہ کو ختم ہوئی جبکہ ایک اور 24 اپریل تک چلے گی۔

شمالی کوریا نے امریکہ اور جنوبی کوریا سے متعدد بار ان سالانہ جنگی مشقوں کو یہ کہہ کر بند کرنے کا کہا ہے کہ یہ مشقیں شمال پر حملے کیلئے کی جا رہی ہیں۔ جبکہ سیول اور واشنگٹن یہ کہتے رہے ہیں کہ یہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں۔

اس ماہ کے اوائل میں شمالی کوریا کے وزیرِ خارجہ نے کہا تھا کہ یہ جنگی مشقیں بہت ’’اشتعال انگیز‘‘ ہیں اور جزیرہ نما کوریا میں جنگ شروع ہونے کا سبب بن سکتی ہیں۔

XS
SM
MD
LG