رسائی کے لنکس

امریکی شہری کی رہائی کے لیے اعلیٰ سفارتکار شمالی کوریا جائیں گے


کینیتھ بائی
کینیتھ بائی

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہے کہ بائی کے وزن میں 23 کلو گرام کمی کے بعد انھیں ایک مشقتی کیمپ سے اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات پر امریکہ کو شدید تشویش ہے۔

امریکہ ایک اعلیٰ سفارتکار کو شمالی کوریا بھیج رہا ہے جو وہاں 15 سال قید بمشقت کی سزا کاٹنے والے ایک کوریائی نژاد امریکی شہری کی رہائی کے لیے کوشش کریں گے۔

محکمہ خارجہ نے بتایا ہے کہ شمالی کوریا میں انسانی حقوق سے متعلق خصوصی مندوب رابرٹ کنگ جمعہ کو پیانگ یانگ کا دورہ کریں گے جہاں وہ کینیتھ بائی کی انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہائی کے لیے بات چیت کریں گے۔

وائٹ ہاؤس کے ایک ترجمان نے کہا کہ ہے کہ بائی کے وزن میں 23 کلو گرام کمی کے بعد انھیں ایک مشقتی کیمپ سے اسپتال منتقل کیے جانے کی اطلاعات پر امریکہ کو شدید تشویش ہے۔

44 سالہ بائی جگر اور گردوں کے امراض کے علاوہ متعدد طبی مسائل کا شکار ہیں۔

بائی کو نومبر میں بحیثیت ٹور آپریٹر داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان پر حکومت کا تختہ الٹنے کے الزام میں سزا سنائی گئی۔

شمالی کوریا نے تاحال مسٹر کنگ کے دورے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔ لیکن محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ ان کا یہ دورہ پیانگ یانگ حکومت کی دعوت پر ہو رہا ہے۔
XS
SM
MD
LG