رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: امریکی شہری کو 15 سال قیدبامشقت کی سزا


سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو کہا ہے کہ پائی جُن ہو جسے امریکہ میں کینیتھ بئی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو دو روز قبل مقدمہ چلایا گیا تھا۔

شمالی کوریا نے اپنے ہاں قید ایک امریکی شہری کو ریاست کے خلاف ’غیر دوستانہ کارروائیوں‘ کے الزام میں 15 سال قید بامشقت کی سزا سنائی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی نے جمعرات کو کہا ہے کہ پائی جُن ہو جسے امریکہ میں کینیتھ بئی کے نام سے جانا جاتا ہے، کو دو روز قبل مقدمہ چلایا گیا تھا۔ اس سے قبل کہا جا چکا ہے کہ اس نے حکومت کا تختہ الٹنے جیسے جرائم کا مرتکب ہونے کا اعتراف کیا تھا۔

44 سالہ کینیتھ بئی کو گزشتہ نومبر میں شمال مشرقی ساحلی شہر راسون سے گرفتار کیا گیا۔ یہ شہر روس اور چین کی سرحدوں کے ساتھ خصوصی اقتصادی علاقے کے قریب واقع ہے۔

متعدد ذرائع ابلاغ نے بئی کو سیاحتی شعبے سے تعلق رکھنے والا کوریائی نژاد امریکی بتایا ہے اور جسے حساس یا متنازع معلومات والا کمپیوٹر لے جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
XS
SM
MD
LG