رسائی کے لنکس

امن کا سمجھوتا کرلو، پابندیاں ختم کردو: امریکہ سے شمالی کوریا کا مطالبہ


امن کا سمجھوتا کرلو، پابندیاں ختم کردو: امریکہ سے شمالی کوریا کا مطالبہ

امن کا سمجھوتا کرلو، پابندیاں ختم کردو: امریکہ سے شمالی کوریا کا مطالبہ

شمالی کوریا نے اپنے جوہری پروگرام کو ختم کرنے کے مقصد سے تعطل میں پڑے ہوئے چھ فریقی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کی شرائط کے طور پر امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات شروع کرنے اور اپنےخلاف پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

شمالی کوریا کی وزارتِ خارجہ نے پیر کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ کثیر فریقی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا انحصار امریکہ کے ساتھ قیامِ امن کے سمجھوتے پر ہے۔ 1950ء سے1953ء تک کوریا کی جنگ کسی امن کے سمجھوتے کے باعث نہیں بلکہ جنگ بندی کے معاہدے کے تحت بند ہوئى تھی۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امن کا سمجھوتا اُس ’حالتِ جنگ’ کو ختم کرنے کے لیے انتہائى ضروری ہے، جو امریکہ اور شمالی کوریا کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ بنی رہی ہے۔

اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے شمالی کوریا کے خلاف تازہ ترین پابندیاں جُون 2009ء میں اُس وقت عائد کی تھیں جب شمالی کوریا نے دو جوہری ہتھیاروں کی آزمائش کی تھی۔

شمالی کوریا نے 2005ء میں امریکہ اور چار دوسرے ملکوں، چین، روس، جاپان اور جنوبی کوریا کے ساتھ ایک سمجھوتے پر دستخط کیے تھے جس میں شمالی کوریا کے جوہری پروگرام کو ختم کرنے اور قیام امن کے سمجھوتے کے لیے دائرہ کار فراہم کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG