رسائی کے لنکس

شمالی کوریا: کم یونگ کا نو عمر بیٹے کے ہمراہ فوجی مشق کا معائنہ


فوجی مشق کے معائنہ کرتے ہوئے شمالی کوریائی رہنماء
فوجی مشق کے معائنہ کرتے ہوئے شمالی کوریائی رہنماء

شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے نے اطلاع دی ہے کہ بظاہر ملک کے آئندہ رہنما کِم یونگ اُن نے اپنے والد کِم یونگ اِل کے ساتھ ایک فوجی مشق دیکھی۔

کوریئن سنٹرل نیوز ایجنسی نے نوعمر کِم کا حوالہ صرف اِن کے خطاب ”بظاہر جانشین“ سے دیا اور اِن کا شمالی کوریا کے علیل رہنما سے رشتے کا ذکر نہیں کیا گیا۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ ملک کے سرکاری میڈیا نے اِن باپ بیٹے کی پیشہ ورانہ مصروفیات کی خبر شائع کی ہے، تاہم یہ نہیں بتایا گیا کہ فوجی مشق کب اور کہاں ہوئی۔

کِم یونک اُن کو گذشتہ ہفتے حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے ایک اجلاس میں جنرل کے عہدے پر ترقی دینے کے علاوہ اُنھیں جماعت کا نائب چیئرمین بھی منتخب کیا گیا تھا۔

آئندہ اتوار کو حکمران جماعت اپنے قیام کی پینسٹھ برس مکمل ہونے پر تقریبات کا انعقاد کر رہی ہے۔

XS
SM
MD
LG