رسائی کے لنکس

شمالی و جنوبی کوریا کا بات چیت پر اتفاق


اس بات چیت کا مقصد اعلیٰ سطحی حکومتی مذاکرات کی تیاری کے لیے ہو رہی ہے جس پر اگست میں اتفاق کیا تھا اور اسے دونوں ملکوںکے تعلقات میں بہتری کے لیے بہت اہم قرار دیا گیا۔

شمالی اور جنوبی کوریا نے دونوں حکومتوں کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات کی بحالی کے سلسلے میں آئندہ ہفتے بات چیت کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

پیانگ یانگ کی جزیرہ نما کوریا میں پرامن اتحاد نو کی کمیٹی جو کہ باہمی تعلقات کے امور کی نگرانی بھی کرتی ہے، نے اس بات چیت کی پیشکش کی تھی۔

جمعہ کو سیول کی وزارت یونیفیکیشن نے کہا کہ اس نے یہ پیشکش قبول کر لی ہے اور اس کے بقول یہ بات چیت 26 نومبر کو سرحدی گاؤں پانمونجوم میں ہوگی۔

اس بات چیت کا مقصد اعلیٰ سطحی حکومتی مذاکرات کی تیاری کے لیے ہو رہی ہے جس پر اگست میں اتفاق کیا تھا اور اسے دونوں ملکوںکے تعلقات میں بہتری کے لیے بہت اہم قرار دیا گیا۔

لیکن مذاکرات کی بحالی کی کوششوں کو اس وقت ٹھیس پہنچی جب سرحدی علاقے میں ایک بارودی سرنگ پھٹنے سے جنوبی افریقہ کے دو فوجی زخمی ہوگئے۔

دونوں ملکوں نے مذآکرات کی بحالی سے متعلق ہونے والے معاہدے کے تحت یہ بھی اتفاق کیا تھا کہ 1950ء کی دہائی کی کوریائی جنگ میں تقسیم ہونے والے خاندانوں کی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی بحال کیا جائے گا۔

XS
SM
MD
LG