رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس ہونے کے الزام پر چار ہلاک


شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس ہونے کے الزام پر چار ہلاک
شمالی وزیرستان، امریکی جاسوس ہونے کے الزام پر چار ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں نے چار افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں قتل کر دیا ہے ۔

اطلاعات کے مطابق مرکزی قصبے میر علی سے برآمد ہونے والی لاشوں میں سے بعض کو گلا کاٹ کر اور بعض کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا ہے۔

لاشوں کے ساتھ رقعے بھی ملے ہیں جن میں امریکہ کے لیے مبینہ جاسوسی نہ کرنے کے حوالے سے انتباہ کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ایسا کرنے والوں کا یہی انجام ہو گا۔

خیال رہے کہ مختلف قبائلی علاقوں میں ماضی میں بھی کئی افراد کو امریکہ کے لیے جاسوسی کے الزام میں قتل کیا جاتا رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG