رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں امریکی میزائل حملہ، چار افراد ہلاک


شمالی وزیرستان میں امریکی میزائل حملہ، چار افراد ہلاک
شمالی وزیرستان میں امریکی میزائل حملہ، چار افراد ہلاک

پاکستانی انٹیلی جنس حکام نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک مشتبہ امریکی میزائل حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہفتے کے روز میزائل کے حملے نے شمالی وزیرستان کے مرکزی قصبے میر علی کے قریب ایک گھر کو نشانہ بنایا جہاں مشتبہ عسکریت پسند مقیم تھے۔ حکام نے مزید کہا کہ اس حملے میں کم از کم پانچ افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں امریکہ نے بلا ہواباز ڈرون طیاروں کے حملے تیز تر کر دیے ہیں۔ ان حملوں میں پاکستان کے قبائلی علاقوں میں القاعدہ اور طالبان کے عسکریت پسندوں کے خفیہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے۔

اسی علاقے میں پاکستانی فوجی بھی عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔ ہفتے ہی کے روز پاکستانی فضائیہ کے حملوں میں اورکزئی ایجنسی میں کم از کم نو باغی مارے گئے۔ اس علاقے میں پاکستانی فوج کے حملوں کا یہ تیسرا دن ہے۔

ہفتے کے روز گن شپ ہیلی کاپٹروں نے اورکزئی ایجنسی میں طالبان کے ٹھکانوں پر بمباری جاری رکھی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ کئی طالبان جنگ جوؤں نے جنوبی وزیرستان میں جاری جنگ سے بھاگ کر اس علاقے میں پناہ لے رکھی ہے۔

XS
SM
MD
LG