رسائی کے لنکس

شمالی وزیرستان میں ایک اور میزائل حملہ، کم از کم تین افراد ہلاک دو زخمی


شمالی وزیرستان میں ایک اور میزائل حملہ، کم از کم تین افراد ہلاک دو زخمی
شمالی وزیرستان میں ایک اور میزائل حملہ، کم از کم تین افراد ہلاک دو زخمی


قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں جمعے کی صبح بغیر پائلٹ کےمبینہ امریکی جاسوس طیارے کے میزائل حملے میں کم از کم تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

مقامی حکام کے مطابق میزائل کا یہ حملہ میر علی قصبے کے نواحی گاؤں حکیم خیل میں ایک گاڑی پر کیا گیا۔ شمالی وزیرستان میں گذشتہ 12 گھنٹوں کے دوران یہ دوسرا میزائل حملہ تھا۔

جمعرات کی رات گئے میچہ خیل گاؤں کے ایک گھر پر ہونے والے حملے میں بھی تین افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ہلاک ہونے والوں میں مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسند بتائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ 2009ء کے دوران مختلف قبائلی علاقوں، بالخصوص وزیرستان میں 50کے لگ بھگ مبینہ ڈرون حملوں میں مقامی اور غیر ملکی عسکریت پسندوں سمیت 400سے زیادہ لوگ مارے گئے ہیں۔

اُدھر باجوڑ ایجنسی کے علاقے سالارزئی میں بم دھماکے میں چھ افراد ہلاک ہوگئے۔ سالِ نو کے آغاز پر پشاور کے مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی تنظیم امن تحریک کے زیرِ اہتمام ایک امن جلوس نکالا گیا۔

جلوس میں شامل شرکا نے امن کے حق میں اور دہشت گردی کے خلاف نعرے لگائے۔ جلوس میں شریک ایک خاتون رخشندہ ناز کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ متحد ہوکر ملک میں امن کے لیے باقاعدہ آواز اُٹھائی جائے۔

اعدادو شمار کے مطابق، گذشتہ سال صوبہٴ سرحد میں 45خود کش اور 682بم دھماکوں میں 200پولیس کے جوان اور 750عام لوگ مارے گئے جب کہ سینکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔

XS
SM
MD
LG