رسائی کے لنکس

شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات : امریکی عہدے دار ایشیا روانہ ہورہے ہیں


شمالی کوریا
شمالی کوریا

وہ چھ ملکی تخفیفِ اسلحہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے طریقوں پر بات چیت کریں گے

شمالی کوریا کے ساتھ چھ ملکی تخفیفِ اسلحہ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے طریقوں پر بات چیت کے لیے اِس ہفتے دو امریکی سفارت کار ایشیا روانہ ہوں گے۔

امریکی محکمہٴ خارجہ کا کہنا ہے کہ سٹیفن بوزورتھ اور سونگ کِم منگل کو روانہ ہو رہے ہیں، وہ چین، جنوبی کوریا اور جاپان جائیں گے۔

دورے کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اِس سے پیشتر پیر کے روز جنوبی کوریا نے اعلان کیا کہ اِسی معاملےپر بات چیت کے لیے جوہری معاملات کے لیے اُس کی ٕمذاکراتی ٹیم کے سربراہ چین کا دورہ کریں گے۔

امریکہ، چین، روس، جاپان اور جنوبی کوریا کی کوشش رہی ہے کہ امداد کے عوض شمالی کوریا اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کرے۔

پچھلے سال جوہری اور طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل کےتجربوں کے جواب میں اقوامِ متحدہ کی طرف سے لگنے والی پابندیوں کے نتیجے میں شمالی کوریا نے بات چیت کے سلسلے کو منقطع کر دیا تھا۔

شمالی کوریا نے کہا ہے کہ وہ معاشی امداد کےبدلے اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو ترک کرنے پر آمادہ نہیں ہوگا۔ اُس کا کہنا ہے کہ اُس کے پروگرام کا مقصد امریکہ کی طرف سےلاحق جوہری خطرے کا توڑ کرنا ہے۔

XS
SM
MD
LG