رسائی کے لنکس

پاکستان کو کُل وقتی وزیر خارجہ تعینات کرنا چاہیئے: ساجد تارڑ


فائل
فائل

’وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ انٹرویو میں، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، اُنھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ایک کُل وقتی وزیر خارجہ تعینات کرنا چاہیئے، تاکہ امورِ خارجہ کے حوالے سے ملک کی ’’مؤثر نمائندگی‘‘ ہو سکے

ساجد تارڑ ’مسلمز فار ٹرمپ‘ نامی تنظیم کے اعلیٰ عہدے دار، ’نیشنل ڈائیورسٹی اتحاد‘ کے صدر اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھی ہیں۔ بدھ کے روز ’وائس آف امریکہ‘ کے ساتھ انٹرویو میں، ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے، اُنھوں نے اِس بات پر زور دیا کہ پاکستان کو ایک کُل وقتی وزیر خارجہ تعینات کرنا چاہیئے، تاکہ امورِ خارجہ کے حوالے سے ملک کی ’’مؤثر نمائندگی‘‘ ہو سکے۔

اُنھوں نے واضح کیا کہ سکیورٹی کا معاملہ امریکہ کے لیے ’’اولین ترجیح کا باعث ہے‘‘۔

ساجد تارڑ نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ صدر ٹرمپ اِس بات کے خواہاں ہیں کہ دہشت گردی کے شکار مسلمان ملکوں سےتعلق رکھنے والے افراد کو امریکہ آنے سے قبل اُن کے کوائف کا انتہائی تفصیلی اور بغور جائزہ لیا جائے۔

اُنھوں نے کہا کہ اِسی بنا پر صدر ٹرمپ کے مشیر اور نسلامتی سے متعلق نامزد اہل کار یا تو سابق فوجی ہیں، یا پھر اُن کا تعلق سکیورٹی اداروں سے ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں، اُنھوں نے کہا کہ پاکستان کو چاہیئے کہ وہ چین اور امریکہ سے متوازن مراسم پیدا کرے۔

اُنھوں نے کہا کہ اگر اُنھیں محکمہٴ خارجہ میں کوئی ذمہ داری سونپی جاتی ہے تو اُن کی یہ کوشش رہے گی کہ وہ پاکستان اور امریکہ کے مابین ایک ثالث کا کردار ادا کریں، ’’بشرطیکہ نواز شریف حکومت امریکہ کے ساتھ تعلقات میں بہتری لانے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرتی ہے‘‘۔

تفصیلی انٹرویو سننے کے لیے وڈیو رپورٹ پر کلک کیجئیے:

XS
SM
MD
LG