رسائی کے لنکس

جوہری مذاکرات، ایرانی راہنما بہتر فیصلے کریں گے: کیری


Participants from Newar community in traditional attire, dance during the Newari New Year parade, also called Diwali, in Kathmandu, Nepal.
Participants from Newar community in traditional attire, dance during the Newari New Year parade, also called Diwali, in Kathmandu, Nepal.

نوروز پر اپنے پیغام میں، جان کیری نے کہا ہے کہ 'ایران کے راہنما بہتر فیصلے کریں گے، تاکہ، یہ نیا سال اور نیا موسم بہار ایک ایسے مستقبل کی علامت بن جائیں، جو ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لیے خوشی کا باعث بنے'

وزیر خارجہ، جان کیری نے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ نیوکلیئر کے معاملے پر جاری مذاکرات کے حوالے سے، ایران کے راہنما بہتر فیصلے کریں گے، تاکہ، بقول اُن کے، یہ نیا سال اور نیا موسم بہار ایک ایسے مستقبل کی علامت بن جائیں، جو ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لیے خوشی کا باعث بنے'۔

اُنھوں نے یہ بات نوروز پر ایرانی عوام کے لیے اپنے پیغام میں کہی ہے۔

جان کیری نے کہا ہے کہ صدر اوباما کے ہمراہ، وہ دنیا بھر کے ممالک، ایشیا، قفقاز اور خلیج فارس کے خطے کے لوگوں کے ساتھ ساتھ امریکہ میں یہ دِن منانے والے تمام لوگوں کے لیے نوروز کی نیک خواہشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

بقول اُن کے، جیسا کہ میں نے گذشتہ سال نوروز کے اپنے پیغام میں کہا تھا کہ امریکی اور ایرانی عوام سرد موسم کی سختیاں جھیل چکے ہیں۔ لیکن، اب نئی بہار کی آمد آمد ہے، اور ہم سب اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک بہتر مستقبل کی طرف قدم بڑھانے کے متمنی ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ موسم بہار کی آمد اپنے ہمراہ خوشیوں کی نوید لاتی ہے، جو نئے سال کو خوشیوں سے بھر دینے کی روایات سے منسوب ہے۔

وزیر خارجہ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ نیوکلیئر پر جاری مذاکرات کے حوالے سے، ایران کے قائدین بہتر فیصلے کریں گے، تاکہ یا سال اور نیا موسم بہار ایک ایسے مستقبل کی علامت بن جائیں جو ایران کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے لیے اچھے ثابت ہوں۔

'اور یوں، یہ نوروز پچھلے برس سے نہ صرف بہتر ثابت ہو، بلکہ آگے بڑھنے کا سبب بنے، جب مفاہمت کے جذبے سے لبریز ہو، اختلافات کا مداوا کرے اور اُن توقعات کو فروغ دے، جس سے نئی سمت اور نئے مواقع فراہم ہوں'۔

جان کیری نے اپنے پیغام کا اختتام، 'نوروز مبارک' کے الفاظ سے کیا۔

XS
SM
MD
LG