رسائی کے لنکس

این پی ٹی کانفرنس سے چین اور روس کا خطاب


دو بڑی جوہری طاقتوں چین اور روس کے نمائیندے اُن مندوبین میں شامل ہیں جو منگل کے روز اقوامِ متحدہ میں جوہری اسلحہ کے پھیلاؤ کی روک تھام یا این پی ٹی کے بارے میں کانفرنس سے خطاب کرنے والے ہیں۔

امریکہ ان دونوں ملکوں کے ساتھ مذاکرات کرتا رہا ہے، جن کا مقصد ایران کو یورینیم افزودہ کرنے سے باز رکھنے کی خاطر، تہران پر دباؤ ڈالنےکے لیے اُس ملک کے خلاف ممکنہ طور پر اقوامِ متحدہ کی پابندیوں کی ایک اور قسط کو منظور کرانا ہے۔

اسی دوران ایران کے صدر محمود احمدی نژاد نے وہ نیوز کانفرنس منسوخ کردی ہے ، جس سے وہ منگل کے روز نیو یارک میں خطاب کرنے کا ارداہ رکھتے تھے۔ اس سے ایک روز پہلے انہوں نے این پی ٹی کانفرنس کے مندوبین سے کہا تھا امریکہ نے جوہری ہتھار بناتے ہوئے اسی قسم کے ہتھیار بنانے کے لیے دوسرے ملکوں کی حوصلہ افزائى کی۔

ایرانی صدر اب نیوز کانفرنس کی بجائے منگل کے روز نیو یارک میں اپنے ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے صرف اُن افراد سے ملاقات کررہے ہیں، جنہیں ملنے کی دعوت دی گئى ہے۔

منگل کے روز اس سے پہلے ایران نے امریکہ کی جانب سے اپنے جوہری اسلحہ خانے کے سائز کے انکشاف کی غیر جانبدار تصدیق کا مطالبہ کیا۔ایرانی وزارتِ خارجہ کے ترجمان رامین مہمان پرست نے سوال کیا کہ امریکہ کے پاس 5000 ہزار سے زیادہ جوہری بم رکھنے کا کیا جواز ہے۔

XS
SM
MD
LG