رسائی کے لنکس

صدر احمدی نژاد نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کو بیکار قرار دیا


ایرانی صدر
ایرانی صدر

ایرانی صدرمحمود احمدی نژاد نے کہا ہےکہ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادیں بیکار ہیں اور ایران اپنےجوہری پروگرام سےپیچھے نہیں ہٹے گا۔

اُنھوں نے یہ بات بدھ کے روز جنوبی ایرانی شہر یسوج میں ایک مجمعے سےخطاب میں کہی۔

مسٹراحمدی نژاد نے ایران پرنئی پابندیاں عائد کرنے کی امریکی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اقوامِ متحدہ کی قراردادیں ایک کوڑی کی وقعت نہیں رکھتیں۔

ایرانی صدرنے دعویٰ کیا کہ اُن کا نیو یارک کا دورہ کامیاب رہا جِس دوران اقوامِ متحدہ کی طرف سےجوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے پرکانفرنس منعقد ہوئی۔اُن کا کہنا تھا کہ اُنھوں نےاجلاس کے مغربی میزبانوں کو قائل کیا کہ اُن کا مؤقف غلط ہے۔

عراق اور افغانستان میں جنگیں لڑنے پر مسٹر احمدی نژاد نے امریکہ کی شکایت کی، اورمطالبہ کیا کہ امریکہ خطے سے نکل جائے۔ اُنھوں نے کہا کہ ایران ، امریکہ اور اُس کے نیٹو اتحادیوں کو، اُن کے بقول، افغانستان کی دلدل سے نکلنے میں مدد دینے پر تیار ہے۔

یورینیم کی افزودگی کو، جسے جوہری ہتھیار بنانے کے لیے استعمال میں لایاجاسکتا ہے، ترک کرنے سےانکار پرامریکہ ایران کے خلاف معاشی پابندیوں کے چوتھے دور کی حمایت کرتا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اُس کا جوہری پروگرام پُر امن مقاصد کے لیے ہے۔

XS
SM
MD
LG