رسائی کے لنکس

مغربی ملکوں پر حملے کی منصوبہ بندی نہیں کی جا رہی: النصرہ


فائل
فائل

امریکی محکمہٴدفاع کا کہنا ہے کہ القائدہ کا خراساں گروپ مغربی ممالک اور شام میں امریکی اتحادی فورسز کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے

القائدہ کی شام کی شاخ، نصرہ فرنٹ کے سربراہ ابو محمد الجولانی نے مغربی ممالک پر واضح کیا ہے کہ ان کی تمام تر توجہ شام میں بشارالسد حکومت کا خاتمہ ہے، اور وہ مغربی ممالک پر حملے کی منصوبہ بندی نہیں کر رہے۔

’الجزیرہ‘ کو دئے گئے ایک انٹرویو میں، ابو محمد الجولانی نے کہا کہ بشار الاسد حکومت کے خاتمے کے دن قریب آ چکے ہیں۔

انھوں نے لبنانی مسلح گروپ، حزب اللہ کو بھی سخت تنقید کا نشانہ بنایا، جس نے شامی افواج کی مدد کے لئے اپنے لڑاکا بھجے تھے۔ اُنھوں نے کہا کہ جب حزب اللہ اسد فورسز کے ساتھ شامل ہوا، تو انھیں اِس بات کا پتا تھا کہ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا۔

ابو محمد نے صدر بشارالاسد کے اقلیتی فرقے، الوائطس کو خبردار کیا کہ اپنی سلامتی کے لئے وہ اپنا مذہب اور اسد حکومت کا ساتھ چھوڑ دیں؛ اور انھوں نے کسی خراسان گروپ کی موجودگی کی بھی ترید کی؛ اور کہا کہ یہ دراصل نصرہ فرنٹ کا ہی ایک خصوصی سیل ہے، جسے امریکہ نے خراساں گروپ کا نام دے رکھا ہے۔

امریکی محکمہٴدفاع کا کہنا ہے کہ القائدہ کا خراساں گروپ مغربی ممالک اور شام میں امریکی اتحادی فورسز کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔

XS
SM
MD
LG