رسائی کے لنکس

نیویارک میں مسجد کی مخالفت کی وجہ سیاست ہے: امام


امام فیصل عبد الرؤف
امام فیصل عبد الرؤف

11ستمبر2001ء کے دہشت گرد حملوں کے مقام کے قریب اسلامی مرکز کی تعمیر کی تجویز پیش کرنے والے امام نے کہا ہے کہ پراجیکٹ کی مخالفت ایک مختصرسی اقلیت کی طرف سے کی جارہی ہے جِس کا تعلق آنے والے انتخابات سے ہے۔

امام فیصل عبد الرؤف کا یہ بیان پیر کو ابو ظہبی کے اخبار ‘دِی نیشنل’ میں شائع ہوا ہے۔ رؤف، امریکی محکمہٴ خارجہ کی طرف سے یہ دورہ کر رہے ہیں جِس کا مقصد امریکہ میں مسلمانوں کی زندگی پر بات کرنا اور مذہبی رواداری کو فروغ دینا ہے۔

اُنھوں نے اخبار کو بتایا کہ اِس میں کوئی شک نہیں کہ انتخابی مرحلے نے اسلامی مرکز کے بارے میں ہونے والے مباحثے پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے۔ نومبر میں امریکی کانگریس کے انتخابات ہونے والے ہیں۔
رؤف نے یہ بھی کہا کہ یہ مسلمان اور غیر مسلمان کے درمیان کش مکش نہیں ہے، بلکہ سارے مذہبوں کے ماننے والوں کے معتدل خیالات رکھنے والوں اور قدامت پرستوں کے مابین کا معاملہ ہے۔

دس کروڈ ڈالر کی لاگت سے بننے والے مرکز میں ایک مسجد، اسپورٹس تنصیبات ، تھیٹر اور ریستوران شامل ہے جس کے دروازے آنے والے سارے لوگوں کے لیے کھلے رہیں گے۔

سینٹر کا مجوزہ سائٹ اُس مقام سے دو بلاک دور ہے جہاں شدت پسندوں نے دو مسافر جیٹ طیاروں کو ورلڈ ٹریڈ سینٹرکے ٹاورزسے ٹکرایاتھا۔

XS
SM
MD
LG