رسائی کے لنکس

’ہیرو کی تدفین غم کے اظہار کا معاملہ ہے، شکایات کا نہیں‘


نیویارک کے پولیس کمشنر نے ہفتے کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں پولیس پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پولیس اہل کار ہفتے یا اتوار کو لیو کی تدفین کے موقع پر، کوئی سیاسی بیان بازی کرے

شوٹنگ کے واقع میں نیویارک پولیس کے دو اہل کار ہلاک ہوئے تھے۔ اُن میں سے ایک پولیس افسر، وینجیان لیو کی تدفین کے موقع پر نیو یارک کے علاقے، بروکلین میں باوردی پولیس تعینات کی گئی ہے۔

نیویارک کے پولیس کمشنر نے ہفتے کو ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس پر واضح کیا گیا ہے کہ وہ نہیں چاہتے کہ کوئی پولیس اہل کار ہفتے یا اتوار کو لیو کی تدفین کے موقع پر، کوئی سیاسی بیان بازی کرے۔

ہدایت نامے میں، کمشنر، ولیم بریٹن نے کہا ہے کہ ’ایک ہیرو کی تدفین غم کے اظہار کا معاملہ ہے، نہ شکایات کا‘۔

بریٹن کا اشارہ اُن سینکڑوں پولیس والوں کی طرف تھا جنھوں نےایک ہفتہ قبل قتل ہونے والے پولیس اہل کار، رافیل راموس کی تدفین کی رسم کے موقعے پر نیویارک کے میئر بِل ڈی بلاسیو کی تقریر کے دوران، بڑی اسکرین والے ایک ٹیلی ویژن سیٹ کو پشت دے کر کھڑے ہونے کے واقعے کی طرف تھا۔

ہفتے کو آمد کے موقع پر، چند اہل کاروں نے بریٹن اور ڈی بلاسیو کو سلوٹ پیش کیا۔

’نیو یارک ٹائمز‘ میں ایک روز قبل شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پولیس یونین کے اراکین نے پولیس اہل کاروں پر زور دیا ہے کہ وہ اتوار کو لیو کی تدفین کے موقع پر اپنی ناراضگی کے اظہار کو دہرائیں۔

متوقع طور پر، لیو کے جنازے کی رسومات کی ادائگی اور تدفین کے دوران ہزاروں پولیس اہل کار اور غمزدہ لوگ شرکت کریں گے۔


اٹھائیس برس کے، اسماعیل برنسلی نے بروکلین میں چوکسی پر مامور ایک کار میں سوار لیو اور راموس پر گولیاں چلا کر اُنھیں ہلاک کردیا تھا۔

بعدازاں، اُس نے قریبی سب وے اسٹیشن کے طرف بھاگ نکلے کی کوشش کی، جہاں اُس نے اپنے آپ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ چھان بین کرنے والوں کا کہنا ہے کہ برنسلی دماغی طور پر ایک غیرمتوازن فرد تھا۔

XS
SM
MD
LG