رسائی کے لنکس

نیویارک شہر میں دہشت گردوں پر مقدمے چلانے کا منصوبہ


نیویارک شہر میں دہشت گردوں پر مقدمے چلانے کا منصوبہ
نیویارک شہر میں دہشت گردوں پر مقدمے چلانے کا منصوبہ

صدر براک اوباما کی انتظامیہ اب بھی یہی چاہتی ہے کہ امریکہ میں 2001 کے دہشت گردوں کے حملوں کے اصل منصوبہ ساز ملزم پر نیویارک شہر میں مقدمہ چلایا جائے: امریکی عہدیدار

امریکی عہدے داروں نے کہا ہے کہ صدر براک اوباما کی انتظامیہ اب بھی یہی چاہتی ہے کہ امریکہ میں 2001 کے دہشت گردوں کے حملوں کے اصل منصوبہ ساز ملزم پر نیویارک شہر میں مقدمہ چلایا جائے، جہاں 11 ستمبر کے حملوں میں ہزاروں لوگ ہلاک ہوئے تھے۔


صدر کے ترجمان رابرٹ گِبز نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وفاقی حکام اس مسئلے پر نیو یارک کے مئیر اور دوسرے مقامی عہدے داروں کے ساتھ مل کر غوروخوض کرتے رہےہیں۔

نیویارک کے بہت سے لوگوں نےمقدموں کے مسئلے پر حال ہی میں اپنی رائے بدل لی ہے، اور اب وہ حفاظتی انتظامات کے بھاری اخراجات اور مین ہیَٹن میں عدالت کے پُر ہجوم علاقے میں مہینوں تک معمول کی سرگرمیوں میں خلل پڑنے کے امکان کی وجہ سے چاہتے ہیں وہ مقدمات شہر کے باہر کسی اور مقام پر چلائے جائیں۔

گِبز نے سی این این ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ اوباما انتظامیہ کے لیے یہ تشویش قابلِ فہم ہے اور وہ اس مسئلے کے حل کے لیے مقامی حکام کے ساتھ تعاون کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ لیکن انہووں نے ایسا کوئى اشارہ نہیں دیا کہ مقدے کو نیو یارک کے باہر منتقل کردیا جائے گا۔

وہائیٹ ہاؤس کے سینئر مُشیر ڈیوڈ ایکسل روڈ نے اتوار ہی کے روز اے بی سی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ صدر چاہتے ہیں کہ دہشت گردی کے ملزم منصوبہ ساز خالد شیخ محمد پر اُن حملوں کے مقامات کے قریب کسی باقاعدہ عدالت میں مقدمہ چلایا جائے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس سلسلے میں ابھی تک کوئى حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

XS
SM
MD
LG