رسائی کے لنکس

ابرام سن اخبار کے اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ اُن کی معطلی کی خبر سے نیوز روم میں افسردگی کا ماحول دیکھا گیا

روزنامہ ’نیو یارک ٹائمز‘ نے اچانک انتظامی ایڈیٹر، جِل ابرام سن کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

بدھ کی شام گئے، اخبار نے اعلان کیا کہ منیجنگ ایڈیٹر، ڈین باکے کو فوری طور پر منتظم ایڈیٹر کے فرائض سنبھالنے کے لیے کہا گیا ہے۔

ابرام سن اخبار کے اس اعلیٰ عہدے پر فائز ہونے والی پہلی خاتون تھیں۔ اُن کی معطلی کی خبر سے نیوز روم میں افسردگی کا ماحول دیکھا گیا۔

اخبار کے ناشر، آرتھر شلزبرگر نے کہا ہے کہ ایڈیٹر کے علیحدہ ہونے کا سبب ’انتظامیہ کے ساتھ نیوز روم کا ایک تنازع تھا‘۔

اُن کے جانشین، بوکے پہلے افریقی امریکی ہیں جو ’نیو یارک ٹائمز‘ کے انتظامی ایڈیٹر کے فرائض انجام دیں گے۔
XS
SM
MD
LG