رسائی کے لنکس

بحٹ کی منظوری کے لیے ساتھ دیں: صدر اوباما


بحٹ کی منظوری کے لیے ساتھ دیں: صدر اوباما
بحٹ کی منظوری کے لیے ساتھ دیں: صدر اوباما

صدر اوباما نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ معاشی پیش رفت جاری رکھنے میں ان کا ساتھ دیں۔

صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ اس وقت بے روزگاری گذشتہ دو سال کی کم ترین سطح پر ہے اور ملکی معیشت میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہورہے ہیں۔ انہوں نے کانگریس سے اپیل کی کہ وہ معاشی پیش رفت جاری رکھنے میں ان کا ساتھ دیں۔

اپنے ہفتے وار خطاب میں ہفتے کے روز مسٹر اوباما نے وفاقی بجٹ پر کسی معاہدے کے لیے درکار ٹیکس کٹوتیوں پر دونوں پارٹیوں کے درمیان ٹیم ورک کے جذبے کے تحت کام کرنے پر زور دیا۔

صدر اوباما کا کہناتھا کہ ان کی انتظامیہ اور ری پبلیکنز اپنے اختلافات دور کرنے کے لیے ایک میز پر بیٹھ کرکام کرنےسے ہی کسی مشترکہ سمجھوتے پر پہنچ سکتے ہیں۔

ادھر ری پبلیکن پارٹی کے ہفتے وار خطاب میں ریاست ٹینی سی کی کانگریس وومن ڈیانے بلیک نے کہاکہ ایک طرف جب کہ مسٹر اوباما ملک کو اپنی چادر کے اندر رکھنے کی بات کرتے ہیں،تو دوسری جانب ان کا بجٹ زیادہ بے قابو حکومتی اخراجات کی نشاندہی کرتا ہے۔

کانگریس وومن بلیک کا کہناتھا کہ ملک کو ایسی نئی سوچ کی ضرورت ہے جو روزگار کے مواقعوں میں اضافے کی راہ میں حائل رکاوٹیں دور کرے، جو ان کے خیال میں خسارہ، ٹیکس اور بہت زیادہ قواعد و ضوابط ہیں۔

XS
SM
MD
LG