رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا متوسط طبقے کے حالات بہتر کرنے پر زور


فائل
فائل

’مایوس کُن مالی مشوروں کے نتیجے میں متوسط طبقے کے مفادات تنازعات کی نذر ہوجاتے ہیں، اور ملازم پیشہ خاندانوں کو ہر سال تقریبا 17 ارب ڈالر کا نقصان جھیلنا پڑتا ہے‘

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ متوسط طبقے کے معاشی حالات میں بہتری لانے اور یہ بات یقینی بنانے کے عزم پر قائم ہیں کہ سخت محنت کے بعد ریٹائر ہونے والے امریکیوں کو یہ حق حاصل ہے کہ اُنھیں ایک محفوظ اور عزت دار مقام ملے۔

ہفتے کو اپنے ریڈیو خطاب میں، مسٹر اوباما نے کہا کہ زیادہ تر مالی مشیران اپنے مؤکل کے مستقبل کو سنوارنے میں کارگر ثابت ہوتے ہیں، لیکن کچھ ایسے بھی ہیں جو بدتر سرمایہ کاری کی طرف راغب کرتے ہیں، اس ذاتی منفعت کو نظر میں رکھتے ہوئے کہ اِس غلط کاری کے عوض اُنھیں رشوت کی صورت میں فائدہ میسر ہوگا۔


اُنھوں نے کہا کہ یہی سبب ہے کہ اس سے قبل، اسی ہفتے اُنھوں نے امریکی محکمہٴمحنت پر زور دیا تھا کہ وہ ضوابط کو بہتر سے بہتر بنائیں، اور یہ کہ ریٹائرمنٹ کے سلسلے میں مشورہ دینے والے لوگ اپنے ذاتی مالی فوائد کی جگہ مؤکلوں کے مفاد کو ترجیح دیں۔

صدر نے اس بات کی طرف توجہ دلائی کہ متوسط طبقے کے خاندان اپنی زندگی بھر کی محنت کی پونجی کو ضائع ہوتے ہوئے برداشت نہیں کرسکتے۔

مسٹر اوباما کا کہنا تھا کہ مایوس کن مالی مشوروں کے نتیجے میں متوسط طبقے کے مفادات تنازعات کی نذر ہوجاتے ہیں، اور ملازم پیشہ خاندانوں کو ہر سال تقریبا 17 ارب ڈالر کا نقصان جھیلنا پڑتا ہے۔

XS
SM
MD
LG