رسائی کے لنکس

معمرمریضوں کاعلاج: پارلیمان فوری اقدام کرے: اوباما


صدراوباما ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے
صدراوباما ہفتہ وار خطاب کرتے ہوئے

صدر براک اوباما نے خبردار کیا ہے کہ اگر اراکین پارلیمنٹ کوئی اقدام کرنے میں ناکام رہے تو بعض ڈاکٹر،معمرمریضوں کا علاج ترک کر سکتے ہیں۔

سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں صدر اوباما نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ ایسے ڈاکٹروں کو رقوم کی ادائگی میں سے 21 فیصد تک موخر کردیں جو حکومت کے میڈی کیئرپروگرام کے جھنڈے تلے عمررسیدہ کے مریضوں کا علاج کرتے ہیں۔

اُنوپں نے کہا کہ اخراجات میں کمی اہم ہے لیکن اراکینِ کانگریس کو اِس انداز سے کام نہیں کرنا چاہیے جِس سے بزرگ شہریوں کے لیے صحت کا نظام سبوتاژ ہو۔

میڈی کیئر کورقوم کی ادائیگی میں کمی آئندہ ہفتے سےشروع ہوگی بشرطیکہ کانگریس اس کو ملتوی نہیں کر دیتی۔ صدر اوباما نے جو کہ ڈیموکریٹ ہیں، ری پبلکنز کےا ُن اراکین ِپارلیمنٹ پر تنقیدکی جو اِس قرارداد کو نامنظورکرنے کی دھمکی دیتے رہے ہیں۔

دوسری جانب ری پبلکنز کی جانب سے ہفتہ وار خطاب میں رکن کانگریس جان بوئنر نے کہا کہ نظام صحت سے متعلق صدر اوباما کی اصلاحات ملک میں اقتصادی بحالی کے عمل کو متاثر کر رہی ہیں۔

XS
SM
MD
LG