رسائی کے لنکس

سابق فوجیوں کی دیکھ بھال، بہتری کے اقدامات


امریکی صدر براک اوباما امریکہ کے لیےجنگیں لڑنے والے سابق فوجیوں کے لیے جنگ کے بعد کے نفسیاتی دباؤ کا علاج آسان بنا رہے ہیں۔

سنیچر کو اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نے کہا کہ سابق فوجیوں کے امور کا امریکی محکمہ برسوں پرانے اِس ضابطہٴ کار کو ختم کر رہا ہے جِن کے باعث سابق فوجیوں کے لیے ‘پوسٹ ٹرامیٹک اسٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی)’ کا علاج کروانا ایک دشوار عمل بن چکا ہے۔

اب سابق فوجیوں کو کسی ایسے مصو ص واقعے کے بارے میں شواہد فراہم کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی جو‘ پی ٹی ایس ڈی’ کا سبب بنا ہو۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ سابق فوجیوں کے لیے صحت کی دیکھ بھال میں اضافہ کیا جا رہا ہے، اور جنگوں سے واپس آنےوالےسابق فوجیوں میں رہائش کے مسئلے کی روک تھام کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک ‘رینڈ کارپوریشن’ کی طرف سے 2008ء میں کیے گئے ایک سروے کے مطابق عراق اور افغانستان کی جنگوں سے واپس آنے والےسابق فوجیوں میں سے پانچویں حصےنے اسٹریس اور ڈپریشن کے عارضےکی شکایت کی ہے۔

XS
SM
MD
LG