رسائی کے لنکس

’امریکی جانی نقصان پر ہم سب کو درد محسوس ہوتا ہے‘


صدر اوباما کے اس بیان سے ایک ہی روز قبل یہ اعلان سامنے سامنے آچکا ہے کہ امریکی انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں دو امریکی یرغمالی۔۔ امریکی شہری وارن وائن اسٹائن اور اطالوی شہری گیووانی لوپورٹو۔۔ ہلاک ہوئے

امریکی صدر براک اوباما نے جمعے کے روز امریکی انٹیلی جنس برادری کو بتایا کہ ’امریکی جانی نقصان پر ہم سب کو درد محسوس ہوتا ہے‘۔

صدر اوباما کے اس بیان سے ایک ہی روز قبل یہ اعلان سامنے سامنے آچکا ہے کہ امریکی انسداد دہشت گردی کی کارروائی میں دو امریکی یرغمالی۔۔ امریکی شہری وارن وائن اسٹائن اور اطالوی شہری گیووانی لوپورٹو۔۔ ہلاک ہوئے۔

جب امریکی سربراہ سے یہ پوچھا گیا کہ اُن کی نظر میں یہ کیسی خبر تھی، تو، بقول اُن کے: ’یہ بہت ہی کٹھن‘ مرحلہ تھا۔

اس سے قبل، جمعے کو وائٹ ہاؤس ترجمان جوش ارنیسٹ نے کہا کہ انتظامیہ اس کارروائی کو ’حادثاتی‘ نہیں کہہ سکتی جس میں دو یرغمالی ہلاک ہوئے، کیونکہ یہ کارروائی میدان جنگ سے باہر القاعدہ کو شکست دینے کے مشن کا ایک تسلسل تھا۔ ارنیسٹ نے کہا کہ وائن اسٹائن کی ہلاکت ایک ’افسوس ناک، غیر ارادی‘ واقع تھا۔

امریکی عہدے دار کے بقول، احمد فاروق القاعدہ کا ایک لیڈر تھا، وہ بھی اِسی کارروائی کے دوران ہلاک ہوا۔

امریکی اہل کار اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ آدم گڈھان، جو القاعدہ کے دہشت گرد نیٹ ورک کا ترجمان تھا، جنوری میں ہونے والی ایک دوسری کارروائی میں ہلاک ہوا تھا۔

وائٹ ہاؤس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ فاروق اور گڈھان القاعدہ کے ارکان تھے، اور کسی کو خصوصی طور پر ہدف نہیں بنایا گیا۔ بقول ترجمان، اِن ٹھکانوں پر کی گئی کارروائیوں میں اُن کی موجودگی سے متعلق کوئی اطلاع نہیں تھی۔

XS
SM
MD
LG