رسائی کے لنکس

صدر اوباما ایشیا کےدورے سے واپس امریکہ پہہنچ گئے

صدر اوباما ایشیا کےدورے سے واپس امریکہ پہہنچ گئے
صدر اوباما ایشیا کےدورے سے واپس امریکہ پہہنچ گئے

امریکہ کے صدر براک اوباما ایشیا کے دس روزہ دورے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ہیں جس کا زیادہ ترمقصدامریکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔

امریکہ کے صدر براک اوباما ایشیا کے دس روزہ دورے کے بعد واپس وطن لوٹ آئے ہیں جس کا زیادہ ترمقصدامریکی معیشت کو مضبوط کرنے کے لئے ایشیائی ممالک کے ساتھ تعلقات استوار کرنا تھا۔

صدر اوباما نے اپنے دورے کا آغاز بھارت سے کیا تھا جہاں انہوں نے متعدد تجارتی معاہدوں پر دستخط کئے۔

بھارت سے وہ مسلمان ملک انڈونیشیا گئے جہاں انہوں نے ساٹھ کی دہائی میں اپنے بچپن کے چار سال گزارے ۔جکارتہ میں یونیورسٹی کے طالب علموں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا ان کی ذات کا حصہ ہے اور امریکہ نہ پہلے کبھی نہ ہی آئیندہ اسلام کے خلاف جنگ کرے گا۔

وہاں سے صدر اوباما جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول گئے جہاں انہوں نے G-20ممالک کی کانفرنس میں شرکت کی۔ امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ آزادانہ تجارت کا معاہدہ کرنے کا خواہشمند تھا مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

وطن واپسی سے قبل انہوں نے جاپان میں ایشیا پیسفک ممالک کی اقتصادی تعاون کی تنظیم APECکے اجلاس میں شرکت کی۔

واپسی کی پرواز کے دوران صدر اوباما نے کہا کہ وہ پر امید ہیں کہ امریکی سینیٹ روس کے ساتھ جوہری ہتھیاروٕں کی تخفیف کے معاہدے کی منظوری دے دے گی۔

XS
SM
MD
LG