رسائی کے لنکس

اوباما نے حفظانِ صحت کے بِل کے لیے مصروفیات کے باعث ایشیا کا دورہ ملتوی کردیا


اوباما نے حفظانِ صحت کے بِل کے لیے مصروفیات کے باعث ایشیا کا دورہ ملتوی کردیا

اوباما نے حفظانِ صحت کے بِل کے لیے مصروفیات کے باعث ایشیا کا دورہ ملتوی کردیا

امریکی صدر براک اوباما نے ، جو کرنگریس میں حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے لیے اپنے منصوبے پر کسی حتمی ووٹ کا انتظار کررہے ہیں، واشنگٹن میں رہنے کے لیے اپنے انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے دورے کو ملتوی کردیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گِبز نے کہا ہے کہ چونکہ ایوانِ نمائیدگان میں ووٹنگ اتوار کی سہ پہر سے پہلے نہیں ہوگی، اس لیے دورے کو ملتوی کردیا گیا۔

مسٹر اوباما، جو پہلے بھی اس دورے کو ملتوی کرچکے ہیں، اتوار کے روز انڈونیشیا اور آسٹریلیا روانہ ہونے والے تھے۔

گِبز نے جمعرات کے روز نامہ نگاروں سے کہا ہے کہ صدر کو اس التوا پر افسوس ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انڈونیشیا اور آسٹریلیا کے ساتھ اتحاد امریکہ کی سلامتی اور ترقی کے لیے نازک اہمیت رکھتا ہے۔ لیکن حفظانِ صحت اور ہیلتھ انشورینس میں اصلاحات بہت زیادہ اہم ہیں اور صدر نے اس کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کا تہیّہ کیا ہوا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ اب توقع ہے کہ صدر جون میں یہ دورہ کریں گے۔

ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ صدر کو اعتماد ہے کہ اصلاحات کے بِل کو منظور کرنے کے لیے ڈیمو کرٹس کے پاس ایوانِ نمائیندگان اور سینیٹ، دونوں ایوانوں میں کافی ووٹ موجود ہیں۔

XS
SM
MD
LG