رسائی کے لنکس

وہائٹ ہاؤس نے صدر اوباما کی پیدائش کا مفصل سرٹیفیکٹ جاری کردیا


Barak Obama 1961 yilning 4 avgustida Gavayi shtatida tug'ilgani haqidagi guvohnoma
Barak Obama 1961 yilning 4 avgustida Gavayi shtatida tug'ilgani haqidagi guvohnoma

صدر براک اوباما نے کہاہے کہ وہائٹ ہاؤس نے ان کی پیدائش کا مفصل سرٹیفیکٹ جاری کردیا ہے کیونکہ ان کی جائے پیدائش کے بارے میں ابہام پیدا ہورہا تھا۔

انہوں نے کہا کہ ملک کو کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ رہاہے کہ اور انہیں اس غیر اہم سوال سے نمٹنے کی بجائے کہ آیا وہ امریکہ میں پیدا ہوئے تھے یانہیں، دوسرے بہتر کام کرنے ہیں۔

مسٹر اوباما کا یہ بیان وہائٹ ہاؤس کی جانب سے ان کی پیدائش کا تفصیلی سرٹیفیکٹ جاری کیے جانے کے بعد آیا ہے ، جس میں ان دعوؤں کی ایک بار پھر تردید کی گئی ہے کہ وہ امریکہ میں پیدا نہیں ہوئے تھے۔

سرٹیفیکٹ کے مطابق اوباما 4 اگست 1961ء کو بحرالکاہل میں واقع امریکی ریاست ہوائی میں پیدا ہوئے تھے۔

معترضین کا خیال ہے کہ صدر اوباما نے اس بارے میں کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کیا کہ ان کی پیدائش امریکی سرزمین پر ہوئی تھی جو کہ صدارت کے لیے ضروری ہے۔

نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈونلڈ ٹرمپ جو ری پبلیکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیداور بننے کی کوشش کررہے ہیں ، یہ سوال اٹھارہے ہیں کہ آیا مسٹر اوباما امریکہ میں پیدا ہوئے تھے؟ ان کے اعتراضات کے بعد صدر اوباما کو اپنی پیدائش سے متعلق دستاویز جاری کرنے پر مجبور ہونا پڑا۔

مسٹر اوباما کی صدارتی انتخابی مہم کی جانب سے 2008ء میں ان کی پیدائش سے متعلق ایک مختصر سرٹیفیکٹ جاری کیا گیاتھا۔

مسٹر اوباما کے والد کا تعلق افریقہ سے تھا اور ان کی والدہ امریکی خاتون تھیں ۔ انہوں نے اپنے بچپن کا کچھ وقت انڈونیشیا میں بھی گذارا ہے۔

XS
SM
MD
LG