رسائی کے لنکس

صدر اوباما اکاون برس کے ہوگئے


صدر براک اوباما
صدر براک اوباما

صدر نے اپنی سالگرہ کا دِن واشنگٹن کےقریب اینڈریوز ایئر فورس بیس میں گالف کا ایک راؤنڈ کھیل کر منایا

ہفتے کے روز امریکی صدر براک اوباما اکاون برس کے ہوگئے۔

صدر نے اپنی سالگرہ کا دِن واشنگٹن کےقریب اینڈریوز ایئر فورس بیس میں گالف کا ایک راؤنڈ کھیل کر منایا۔

بعد ازاں، ہفتے کے ہی روزاختتام ِہفتہ خاموشی سےگزارنے کے لیے وہ کیمپ ڈیوڈ کے صحت افزا صدارتی مقام جائیں گے۔

صدر کی سالگرہ کی تقریبات اگلے ہفتے بھی جاری رہیں گی، جب وہ شکاگو میں سالگرہ کےحوالے سے متعدد فنڈ ریزرز منعقد کریں گے۔

اِن میں سے ایک فنڈ ریزر وہ اپنے شکاگو کے گھر پرکریں گے۔
XS
SM
MD
LG