رسائی کے لنکس

امریکی بجٹ میں قومی سلامتی پر اخراجات میں اضافہ


امریکی بجٹ میں قومی سلامتی پر اخراجات میں اضافہ
امریکی بجٹ میں قومی سلامتی پر اخراجات میں اضافہ

امریکی صدر براک اوباما کے پیش کردہ بجٹ میں ہوم لینڈ سکیورٹی کے لیے بھاری رقوم تجویز کی گئی ہیں، جِن میں گوانتانامو بے کے قیدیوں کی منتقلی، قانونی چارہ جوئی اور اَسیری کی مد میں سات کروڑ تیس لاکھ ڈالر کا خرچہ تجویز کیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ محکمہ ہوم لینڈ کے 44ارب ڈالر کےاپنے دستیاب فنڈ کو شہری ہوا بازی اور سرحدی سلامتی، ہنگامی کارروائیوں اور بحری سلامتی کی مد میں خرچ کیا جائے گا۔

اوباما انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مالی سال 2011ء کے لیے ہوم لینڈ سکیورٹی کے ادارے نے جِس مالیت کےمختص کرنے کی درخواست کی ہے وہ پچھلے سال کی بنسبت ایک ارب ڈالر اضافی ہے۔

ہوائی اڈوں کی چیک پوسٹوں پر 1000جدیدا سکریننگ مشینیں لگانے ، اور سامان میں دھماکہ خیز مواد کا سراغ لگانے کے لیے آلات کے بندوبست پر بجٹ میں 78کروڑ 30لاکھ ڈالر رکھے جائیں گے۔

حیاتیاتی حملوں کا سراغ لگانے کے لیے ملک بھر میں ‘سینسر سسٹم’ کا قیام عمل میں لایا جائے گا جِس پر آٹھ کروڑ 90لاکھ ڈالر کی لاگت آئے گی، کوسٹ گارڈ کےبیڑے کے نظام میں بہتری لانے کے لیے 80کروڑ ڈالررکھے جائیں گے، جب کہ فائر فائیٹرز اور ہنگامی حالات میں کام کرنے والے عملے کی بھرتی اور تربیت کے لیے چار ارب ڈالر مختص کیے جائیں گے۔

XS
SM
MD
LG