رسائی کے لنکس

اخراجات و قرضہ جات:اوباما کی کاروباری افراد سے مدد طلب


بزنس راؤنڈ ٹیبل
بزنس راؤنڈ ٹیبل

کانگریس میں صدر کے ریپبلیکن مخالفین آئندہ مالی سال کی بجٹ کے حجم، اخراجات کی ترجیحات اور قرضہ جات کی حد کے سلسلے میں اختلا ف رکھتے ہیں

امریکی صدر براک اوباما نے معروف کاروباری شخصیات سے درخواست کی ہے کہ وہ ملک کو درپیش متنازع اخراجات اور قومی قرضہ جات کے معاملوں کے حل میں مدد دیں۔

مسٹر اوباما نے بدھ کے روز واشنگٹن میں ’بزنس راؤنڈ ٹیبل‘ کی تقریب کے موقع پر کاروباری حضرات سے ملاقات کی، جِن کے ارکان میں امریکہ کی چند سب سے بڑی کارپوریشنوں کے منتظمینِ اعلیٰ سے تھا، جِن میں ایکسون، موبل آئل، بوئنگ طیارہ کمپنی اور کوکا کولا شربت بنانے والا ادارہ شامل ہیں۔

امریکی سربراہ نے شراکتی اداروں کے راہنماؤں سے کہا کہ وہ کانگریس میں یکم اکتوبر سے شروع ہونے والے مالی سال کے لیے اخراجات کے منصوبے کے حق میں حمایت کے حصول میں مدد دیں، تاکہ حکومت جزوی ’شٹ ڈاؤن‘سے بچ جائے، اور ملک کے قرضہ حاصل کرنے کی حد کو بڑھا کر 16.7ٹرلین ڈالر کردیا جائے، جِس کی بدولت امریکہ اپنی مالی ذمہ داریاں نبھانے میں مدد ملے گی۔

اُن کے بقول، یہ بات آپ سب کے لیے ازحد ضروری ہے، اور میں سمجھتا ہوں کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اندر بخوبی پتا چل جائے گا کہ معینہ ترجیحات کیوں لازم ہیں۔

مسٹر اوباما، جِن کا تعلق ڈیموکریٹک پارٹی سے ہے، کانگریس میں اُن کے ریپبلیکن مخالفین آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حجم، اخراجات کی ترجیحات اور قرضہ جات کی حد کے سلسلے میں اختلا ف ِرائے رکھتے ہیں۔

کچھ قدامت پسند قانون ساز مسٹر اوباما کی طرف سے شروع کی گئی صحتِ عامہ کی خصوصی اصلاحات کے لیے رقوم جاری نہ کرنے کے حق میں ہیں، جس پر آئندہ مہینوں میں عمل درآمد ہوگا، جِس کے بدولت وہ اخراجات کے منصوبے اور قومی قرضہ جات میں اضافے پر اتفاق کرنے پر رضامند ہیں۔


تاہم، صدر اور کانگریس میں اُن کے ڈیموکریٹک ساتھی ہیلتھ کیئر قانون کو ختم کیے جانے کے حربوں کو مسترد کرتے ہیں، جن کے باعث دونوں جماعتوں کو تعطل کا سامنا ہے۔

مسٹر اوباما سے کی گئی ملاقات سے قبل، بوئنگ کے صدر جیمز میک نَرنی نے کہا کہ حکومت کے مالی امور کے حوالے سے کاروباری حضرات کا واشنگٹن کے سیاسی تنازع میں کسی فریق کی طرفداری کا کوئی ارادہ نہیں۔

میک نَرنی کے بقول، ہم چاہتے ہیں کہ کسی طرح سمجھوتے کی کوئی صورت نکل آئے۔
XS
SM
MD
LG