رسائی کے لنکس

اوباما اور کیمرون کا انتہاپسندی کے خلاف مشترکہ عزم کا اظہار


صدر اوباما اور وزیراعظم کیمرون (فائل فوٹو)
صدر اوباما اور وزیراعظم کیمرون (فائل فوٹو)

دونوں رہنماؤں نے ان کے بقول " ان وحشی قاتلوں اور ان کے مسخ شدہ نظریہ کو شکست دینے "کے عزم کا اظہار ہے۔ اوباما اور کیمرون نے کہا کہ دنیا "انتہا پسندوں سے خوف زدہ" نہیں ہو گی۔

امریکہ کے صدر براک اوباما اور برطانوی وزیر اعظم ڈیویڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردوں کو تحریر و تقریر کی آزادی کو دبانے کی اجازت نہیں دیں گے۔

برطانیہ کے ایک موقر اخبار 'دی ٹائمز آف لندن' میں شائع ہونے والے ایک مشترکہ مضمون میں دونوں رہنماؤں نے ان کے بقول " ان وحشی قاتلوں اور ان کے مسخ شدہ نظریہ کو شکست دینے "کے عزم کا اظہار ہے۔ اوباما اور کیمرون نے کہا کہ دنیا "انتہا پسندوں سے خوف زدہ" نہیں ہو گی۔

یہ مضمون گزشتہ ہفتے ایک فرانسیسی فکاہیہ جریدے چارلی ایبڈو کے دفاتر پر ہوئے مہلک حملے کے بعد سامنے آیا ہے۔

صدر اوباما جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں کیمرون کے ساتھ ایک سرکاری ڈنر پر ملاقات کریں گے اور جمعہ کو دونوں رہنما مزید بات چیت کریں گے۔

دونوں رہنماؤں نے اپنے مضمون میں یوکرین میں روس کے مبینہ کردار کی بنا پر اس پر دباؤ جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔

XS
SM
MD
LG