رسائی کے لنکس

اوباما کا انتخابی سرگرمیوں پر فنڈ خرچ کرنےکی حد مقرر کرنے پر زور


امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ری پبلیکن پارٹی کےنمائندوں کو اُس بِل کی مخالفت نہیں کرنی چاہیئے جس میں کارپوریشنوں اور یونینوں کی طرف سے انتخابی سرگرمیوں کی مہم پر خرچ کیے جانے والے پیسے کی حد مقرر کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔

اپنے ہفتہ وار خطاب میں مسٹر اوباما نےکہا کہ اِس سیاست کو ترک کیا جائے جو اِس وقت بدترین ہے۔ اُنھوں نے کہا کہ انتخابات کےحوالے سے ڈیموکریٹز اور ری پبلیکنز ماضی میں کارپوریشنوں اور یونینوں کی طرف سے رقوم کو حد میں رکھنےکے معاملے پراتفاق کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

اُنھوں نے کہا کہ اُن کی انتظامیہ اُن نقائص کودور کرنے کی کوشش کر رہی ہے جِس کی نشاندہی سپریم کورٹ کے فیصلے میں کی گئی تھی، جِس میں مخصوص گروہوں اور غیرملکی کمپنیوں کو صدارتی اور کانگریس کے انتخابات کی اشتہا بازی پر بے دریغ خرچ کی اجازت دی گئی تھی۔

لیکن اُنھوں نے کہا کہ کانگریس میں ری پبلیکن رہنما ؤں نے اب تک ایسی قانون سازی کی حمایت کرنے سے انکار کیا ہے جِس کی رو سے رقوم کی حد مقرر کی جائے گی اور جِس میں اشتہاربازی کے لیے فنڈ مہیا کرنے والوں کے بارے میں واضح انکشاف درکار ہو۔

ری پبلیکنز نے اپنے ہفتہ وار خطاب کو اپنی پارٹی کی طرف سے پیش کردہ قانون سازی کو فروغ دینے پر رکوز رکھا، جِس میں حکومتی اخراجات کو منجمد کرنے اور اگلے سال لاگو ہونے والے محصولات میں اضافے کو روکنے کے لیے کہا گیا ہے، ماسوائے اِس بات کے کہ کانگریس اپنا اختیار استعمال کرے۔

کانگریس کے رُکن گریگ والڈن ، جِن کا تعلق مغربی ریاست اوریگن سے ہے، کہا کہ اگر ڈیموکریٹز واقعی روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں سچے ہیں تو اُنھیں چاہئیے کہ حکومتی اخراجات میں کٹوتی لاگو کرنے اور محصولات میں اضافہ لانے کے اقدامات کو فوری طور پر ترک کردیں۔

XS
SM
MD
LG