رسائی کے لنکس

صدر اوباما نے کرسمس ہوائی میں گذارا


صدر اوباما نے کرسمس ہوائی میں گذارا
صدر اوباما نے کرسمس ہوائی میں گذارا

صدر اوباما اور ان کے اہل خانہ کرسمس کا تہوار ہوائی میں گذار رہے ہیں۔

اپنی ان چھٹیوں کے دوران وہ کئی عوامی تقریب میں شرکت کا ارادہ نہیں رکھتے۔

ہفتے کے روز خاتون اول مشیل اوباما نے صدر کے قوم سے ہفتے وار خطاب میں ان کے ساتھ شرکت کی۔ انہوں نے امریکی عوام پر زوردیا کہ اس تہوار پر فوجیوں اور ان کے خاندان والوں کو یاد رکھیں ۔

پچھلے سال صدر براک اوباما نے ہوائی کے فوجی مرکز کا دورکرکے وہاں فوجیوں سے ملاقات کی تھی، لیکن اس سال ایسے کسی منصوبے کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔

صدر اوباما ہوائی میں اپنا زیادہ تر وقت گولف کھیل کر گذارا اور وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ ساحلی تفریحی گاہ پر بھی گئے۔

جمعے کے روز خاتون اول مشیل اوباما نے کرسمس کے سلسلے میں بچوں کے ایک ٹیلی ویژن پروگرام میں سینٹا کلازا کے بارے میں سوالات کے درست جواب دے کر پروگرام میں شریک لوگوں کو حیران کردیا۔

توقع ہے کہ ا مریکی صدر دو جنوری تک ہوائی میں قیام کریں گے۔

XS
SM
MD
LG