رسائی کے لنکس

صدر اوباما دلائی لاما سے ملاقات نہ کریں: چین کا اصرار


صدر اوباما دلائی لاما سے ملاقات نہ کریں: چین کا اصرار
صدر اوباما دلائی لاما سے ملاقات نہ کریں: چین کا اصرار

چین امریکہ پر زور دے رہا ہے کہ وہ اگلے ہفتے امریکی صدر براک اوباما اور تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما کی طے شدہ ملاقات منسوخ کر دے۔

چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان ما ژاکسو نے جمعے کے روز جاری کیے گئے ایک بیان میں امریکہ پر زور دیا ہے کہ امریکی صدر اوباما اور دلائی لاما کی ملاقات فوری طور پر منسوخ کر دیں۔

جناب ما نے خیال ظاہر کیا ہے کہ یہ ملاقات چین اور امریکہ کے تعلقات کو مزید خراب کر دے گی جو پہلے ہی تائیوان کو امریکی اسلحے کی فروخت، چینی سکے کی شرحِ تبادلہ پر اختلاف اور چین کی طرف سے انٹرنیٹ پر سنسرشپ پر امریکی تشویش جیسے معاملات کی وجہ سے کشیدگی کا شکار ہیں۔

چین کی طرف سے اعتراض کے باوجود جمعرات کو وائٹ ہاؤس نے صدر اوباما کی تبت کے جلاوطن رہنما دلائی لاما سے ملاقات کی تصدیق کی ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان رابرٹ گبز نے کہا ہے کہ صدر اوباما تبت کے روحانی رہنما سے بطور ایک روحانی رہنما، نوبیل انعام یافتہ شخصیت اور بین الاقوامی طور پر محترم مذہبی رہنما ملاقات کریں گے۔

امریکہ تبت کو چین کا حصہ سمجھتا ہے، لیکن اس کا مؤقف ہے کہ چین اور دلائی لاما کو مل بیٹھ کر اس خطے کے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہیئے۔


XS
SM
MD
LG