رسائی کے لنکس

چین کے اعتراضات کے باوجود اوباما دلائی لاما سے ملاقات کریں گے


وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ صدر براک اوباما تبت کے جلا وطن روحانی رہنما دلائی لاما سے ملاقات کریں گے، باوجود اِس بات کے کہ چین نے خبردار کیا ہے کہ اِس طرح کی ملاقات سے باہمی تعلقات کو نقصان پہنچے گا۔

یہ تعلقات پہلے ہی تائیوان، انٹرنیٹ اور دیگر معاملات کے باعث تلخ چلے آرہے ہیں۔

لیکن وائٹ ہاؤس کے ترجمان بِل برٹن نے کہا کہ گذشتہ سال چین کے دورے میں مسٹر اوباما نے چینی رہنماؤں کو بتادیا تھا کہ وہ دلائی لاما کے ساتھ ملیں گے، اور صدر اپنے ارادے کے مطابق عمل کریں گے۔

اُنھوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات کب ہوگی۔

دلائی لاما گذشتہ برس امریکہ میں تھے جِس سے کچھ ہی دِن بعد مسٹر اوباما چین کے دورے پر روانہ ہوئے۔ لیکن صدر نے فیصلہ کیا کہ وہ تب تک اُن سے ملاقات نہیں کریں گے جب تک اُنھوں نے اپنا دورہ مکمل نہیں کر لیا۔

امریکی عہدے داروں کا کہنا ہے کہ یہ بات اہم ہے کہ چین اور تبت کی جلا وطن حکومت دونوں ہی کے ساتھ تعلقات برقرار رکھے جائیں۔ چین دلائی لاما کو علاحدگی پسند سمجھتا ہے۔

XS
SM
MD
LG