رسائی کے لنکس

صدر اوباما کا حزب اختلاف کےساتھ سمجھوتے کا دفاع

صدر اوباما کا حزب اختلاف کےساتھ سمجھوتے کا دفاع
صدر اوباما کا حزب اختلاف کےساتھ سمجھوتے کا دفاع

دونوں پارٹیوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں دی جانے والی ٹیکسوں میں چھوٹ آئیندہ دوسال تک بڑھا دی جائے گی اور بےروزگارامریکیوں کے لئے دئیے جانے والے مالی فوائد تیرہ ماہ تک نافذالعمل رہیں گے۔

امریکی صدر براک اوباما نے ٹیکسوں کی چھوٹ کے معاملے پر قانون سازی کے لئےحزب اختلاف ری پبلیکن پارٹی کے ساتھ سمجھوتے کا دفاع کیا ہے۔

منگل کووائٹ ہاؤس میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر اوباما نے کہا کہ وہ تمام وعدے پورے کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو انہوں انتخابی مہم کے دوران کئے تھے۔انہوں نے کہا کہ دوسال بعد وہ کوشش کریں گے کہ امیروں کے لئے ٹیکسوں میں چھوٹ ختم کی جائے۔ اس سمجھوتے کے بارے میں ان کی اپنی پارٹی کے اراکین ان پر تنقید کر رہے ہیں جن کا خیال ہے کہ صدر نے بہت جلد ری پبلیکنز کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے ہیں۔

دونوں پارٹیوں میں طے پانے والے معاہدے کے تحت سابق صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں دی جانے والی ٹیکسوں میں چھوٹ آئیندہ دوسال تک بڑھا دی جائے گی اور بےروزگارامریکیوں کے لئے دئیے جانے والے مالی فوائد تیرہ ماہ تک نافذالعمل رہیں گے۔

صدر اوباما کا کہنا ہے کہ سمجھوتا نہ ہونے کی صورت میں دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی جنگ لمبے عرصے تک چلتی جس سے امریکی معیشت کو نقصان ہوتا۔

اس سمجھوتے کے بعد کانگرس با آسانی ٹیکسوں میں چھوٹ کا قانون منظور کر لے گی۔

XS
SM
MD
LG