رسائی کے لنکس

سیاہ فام امریکیوں کے چرچ کی ایسٹر سروس میں صدر اوباما کی شرکت


امریکی صدر باراک اوباما اور ان کے اہل خانہ نے دارالحکومت واشنگٹن کے جنوب مشرقی حصے میں واقع میتھوڈسٹ عیسائی فرقے ایک تاریخی چرچ میں ہونےو الی ایسٹر کی سروس میں شرکت کی۔

واشنگٹن کے اس افریقی امریکن اکثریتی علاقے میں واقع ایلن چیپل میں امریکی صدر اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ لگ بھگ 12 سوافراد ایسٹر سروس شریک ہوئے۔

پچھلے ہفتے چلتی گاڑی میں سے فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکتوں نے اس علاقے کو ہلاکررکھ دیاتھا۔ اتوار کےروزچیپل کی اس خصوصی سروس میں پادری ریورینڈ مائیکل بیل نے متاثرہ خاندانوں کے لیے دعا کرنے کے لیے بھی کہا۔

انہوں نے صدر کی آمد کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے کمیونٹی کو ایک حوصلہ ملے گا۔

XS
SM
MD
LG