رسائی کے لنکس

اقتصادی خطرہ ٹلا نہیں: اوباما


اقتصادی خطرہ ٹلا نہیں: اوباما
اقتصادی خطرہ ٹلا نہیں: اوباما

صدر براک اوباما نے گروپ ٹوینٹی کے ملکوں پر زور دیا ہے کہ ایسے اقدامات سے گریز کریں جن سے عالمی معیشت کی بحالی کا عمل متاثر ہوسکتا ہو۔

جمعرات کی شام وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے ایک خط میں صدر اوباما نے کہا ہے کہ جی ٹوینٹی تنظیم سے منسلک کئی ممالک کو بعض اہم کمزوریوں کا سامنا ہے،جن سے عالمی معیشت کی افزائش کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

صدر براک اوباما نے کہا کہ وہ اس بارے میں فکر مند ہیں کہ کئی ممالک صرف اپنی برآمدات پر انحصار کرتے ہیں ، انہوں نے خبردار کیا کہ مختلف ممالک کی کرنسی کے شرح تبادلہ میں تبدیلی اقتصادی ترقی کے توازن کو متاثر کرسکتی ہے۔

گروپ ٹوینٹی دنیا کی 20 ترقی یافتہ صنعتی ملکوں اور اہم معیشتوں ایک تنظیم ہے جو دنیا کی کل پیداوار کا ایک بڑا حصہ فراہم کرتی ہے۔ رکن ممالک کے راہنما اگلے ہفتے ٹورنٹو میں ایک اجلاس میں شرکت کررہے ہیں۔

مسٹر اوباما کے خط میں یہ انتباہ بھی کیا گیا ہے کہ تنظیم سے منسلک ممالک نے اگر اپنے معاشی امدادی پروگرام بہت جلدختم کردیے توانہیں کساد بازاری اور مشکلات کے خطرے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

اقتصادی امدادی پروگراموں کے نتیجے میں بہت سے ملکوں پر قرضوں کے بوجھ میں اضافہ ہوا ہے۔ جس سے ان خدشات نے کہ کچھ ملک، بالخصوص یورپ سے تعلق رکھنے والے ملک، ممکن ہے کہ اپنے بڑھتے ہوئے قرضے چکانے کے قابل نہ رہیں ، سرمایہ کاروں کے اعتماد کو متزلزل کردیا ہے ، جس سے دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹوں کو نقصان پہنچ رہاہے۔

صدر اوباما نے اپنے خط میں کہا ہے کہ وہ قرضوں کابوجھ گھٹانے کی ضرورت کو سمجھتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی انتظامیہ 2013ء تک امریکی بجٹ کے خسارے کو نصف تک کم کرنا چاہتی ہے اور جی ڈی پی کے مقابلے میں ملکی قرضے کی شرح کو بھی گھٹانا چاہتی ہے۔

XS
SM
MD
LG