رسائی کے لنکس

سفارت کاری میں فلموں اور ٹلی ویژن شوز کا اہم کردار ہے: اوباما


اُنھوں نے کہا کہ اِن کیلی فورنیا کے اسٹوڈیوز میں تیار ہونے والی فلمیں اور ٹیلی ویژن شوز بڑے پیمانے پر ملک سے برآمد ہوتے ہیں، جِن کی وجہ سے ہی امریکہ دنیا میں اپنا لوہا منواتا ہے

صدر براک اوباما نے امریکہ کی تفریح سے وابستہ صنعت کو معاشی مواقع پیدا کرنے کا ایک نمایاں ذریعہ اور امریکی سفارت کاری کا ایک اہم جُزو قرار دیا ہے۔

مسٹر اوباما نے یہ بات منگل کے روز ہالی ووڈ کے قریب ’ڈریم ورکس اینی میشن‘ میں اپنے خطاب میں کہی۔

یہ اسٹوڈیو صدر کے سرگرم حامی، جیفری کٹزنبرگ کے اشتراک سے قائم کیا گیا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ ’ڈریم ورکس‘ اور دیگر بڑے اسٹوڈیوز جنوبی کیلی فورنیا میں متوسط درجے کےروزگار کے لاکھوں مواقع پیدا کر رہے ہیں۔

اُنھوں نے یہ بھی کہا کہ اِن اسٹوڈیوز میں تیار ہونے والی فلمیں اور ٹیلی ویژن شوز بڑے پیمانے پر ملک سے برآمد ہوتے ہیں، جِن کی وجہ سے ہی امریکہ دنیا میں اپنا لوہا منواتا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ لاکھوں لوگ جو کبھی امریکہ نہیں آئے وہ مشکلات پر قابو پانے اور رواداری کے گُر سیکھنے کے ساتھ ساتھ مختلف الخیالی کا درس حاصل کرتے ہیں، اور اُن لوگوں سے ایک رشتے میں بندھ جاتے ہیں جو اُن سے مختلف دکھائی دیتے ہیں۔

’ڈریم ورکس‘ کے دورے سے، ڈیموکریٹس کے فنڈ اِکٹھے کرنے کے سلسلے میں مغربی ساحل کا سہ روزہ دورہ مکمل ہوا۔
XS
SM
MD
LG