رسائی کے لنکس

مصر اب کبھی پرانے نظام کی طرف نہیں جائے گا: صدر اوباما


مصر اب کبھی پرانے نظام کی طرف نہیں جائے گا: صدر اوباما
مصر اب کبھی پرانے نظام کی طرف نہیں جائے گا: صدر اوباما

اتوار کے روز ایک امریکی ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران صدر اوباما نے کہا صرف صدر حسنی مبارک ہی جانتے ہیں کہ وہ کب اپنا عہدہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان کے جلد جانے کے لئے انہیں مجبور نہیں کر سکتا ۔

امریکہ کے صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں مصرمیں گزشتہ دو ہفتے کے دوران حکومت ٕمخالف مظاہرین کی جانب سے آزاد اور شفاف انتخابات کے لئے آواز بلند کرنے کے بعد مصر اب کبھی بھی پرانے نظام کی طرف واپس نہیں جائے گا۔

اتوار کے روز ایک امریکی ٹیلی ویژن پر انٹرویو کے دوران صدر اوباما نے کہا صرف صدر حسنی مبارک ہی جانتے ہیں کہ وہ کب اپنا عہدہ چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ان کے جلد جانے کے لئے انہیں مجبور نہیں کر سکتا ۔ تاہم انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہاں ایک ایسی نمائیندہ حکومت قائم ہو گی جس کے ساتھ امریکہ ایک پارٹنر کی حیثیت سے کام کر سکے گا۔

صدر اوباما نے حزب اختلاف کی جماعت اخوان المسلمین کے بارے میں کہا کہ وہ بہت سی سیاسی جماعتوں میں سے ایک ہے جسے آبادی کی اکثریت کی حمایت حاصل نہیں ۔مگر انہوں نے مانا کہ اخوان المسلمین کے اندر کچھ عناصر امریکہ مخالف نظریات کے حامی ہیں۔

XS
SM
MD
LG