رسائی کے لنکس

ٹیلی فون گفتگو میں، صدر اوباما نے اجتماعی مقدمات چلانے، صحافیوں اور پرامن سرگرم کارکنوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے حالات پر امریکہ کی تشویش کا اظہار کیا

امریکی صدر براک اوباما نے مصر کے اپنے ہم منصب، عبدالفتاح السیسی پر زور دیا ہے کہ وہ مصر کے عوام کی سیاسی، معاشی اور سماجی احساسات کو مدنظر رکھیں۔

جمعرات کو ایک ٹیلی فون گفتگو میں، صدر اوباما نے اجتماعی مقدمات چلانے، صحافیوں اور پرامن سرگرم کارکنوں اور غیر سرکاری تنظیموں کے حالات پر امریکہ کی تشویش کا اظہار کیا۔

مصر میں فوری مقدمات چلا کر مخالفین سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں ارکان کو موت کی سزا سنائی گئی ہے، جب کہ متعدد صحافی طویل مدت کی قید کاٹ رہے ہیں۔
مسٹر اوباما نے مصر کے عوام سے تعزیت کا بھی اظہار کیا ہے، جو کئی عدد دہشت گرد حملوں کا شکار رہے ہیں۔

اُنھوں نے انسداد دہشت گردی اور خطے کی سلامتی کے فروغ کے لیے مصر کے ساتھ ساجھے داری کے امریکی عزم کا اعادہ کیا۔

XS
SM
MD
LG