رسائی کے لنکس

اوباما فیملی نےاسپائی میوزیم کا دورہ کیا


امریکی صدر براک اوبامانےخاتونِ اول مِشیل اور بیٹی ساشا کے ساتھ جمعے کی رات واشنگٹن میں ‘اسپائی میوزیم’ کا دورہ کیا۔

لوگوں نے ‘انٹرنیشنل سپائی میوزیم’ کے باہر سڑک پر قطار لگا کر غیر رسمی پوشاک میں ملبوس صدر اور اُن کے اہلِ خانہ کو میوزیم میں داخل ہوتے دیکھا۔

فوری طور پر یہ معمول نہیں ہوسکا کہ خاندانِ اول نےمیوزیم میں نمائش کے کس حصے کی سیر کی۔

بین الاقوامی ا سپائی میوزیم کے ویب سائٹ کے مطابق اُس میں جاسوسی کے بارے میں عالمی تاریخ پیش کی گئی ہے، جِس میں توجہ انسانی فہم و فراست پر مرکوز ہے نہ کہ سیاسی نظریے پر۔

یہ دورہ امریکی حکومت کی طرف سے حالیہ دِنوں کے دوران 10روسی جاسوسوں کی ملک بدری کے بعد عمل میں آیا ہے، جنھیں ایف بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔

صدر اور خاتونِ اول اکثرو بیشتر جمعے کی رات اپنے لیے وقت نکالتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG