رسائی کے لنکس

مالی اصلاحات: قانون سازی کی فوری منظوری پر زور


امریکی صدر براک اوباما نےقانون سازوں پر زور دیا ہےکہ مالی اصلاحات کی بڑے پیمانے پرمجوزہ قانون سازی کی جلد از جلد منظوری دی جائے۔ اُن کے بقول، ملکی معیشت کی مضبوط تعمیر کے لیے اِن اصلاحات کی ضرورت ہے۔

مسٹر اوباما نے یہ بات اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہی۔ اُنھوں نے کہا کہ ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کے ارکان کی طرف سےجمعے کی علی الصبح اصلاحات کی قانون سازی میں حتمی تفصیلات طے کرکے، امریکہ کو فتح کے دہانے پر لاکھڑا کیاہے۔

بِل میں صارفین کے تحفظ اور عالمی کساد بازاری کا باعث بننے والی خطرناک مالی روایات کو ضابطے میں لانے کی شقیں شامل کی گئی ہیں۔

بِل کو اب بھی ایوانِ نمائندگان اور سینیٹ کی منظوری درکار ہے۔ سرگرم قانون سازوں کا کہنا ہے کہ اُنھیں توقع ہے کہ صدر اوباما چار جولائی کو اِس بِل پر دستخط کرکے اِسےباضابطہ قانون کی شکل دے دیں گے۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں، وِسکا نسن کی مرکزی ریاست سے ایوانِ نمائندگان کے رُکن پال رِیان نے صدر سےمطالبہ کیا کہ روزگار کےمزید ذرائع پیدا کیےجائیں اور ملک پر قرضوں کا مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔

رِیان نے کہا کہ امریکی حکومت کو چاہیئے کہ ملکی بینکوں کی بحالی اور معاشی پیکج کے لیے مختص رقوم، اِس ضمن میں استعمال نہ کرے۔

XS
SM
MD
LG