رسائی کے لنکس

مالیاتی اصلاحات کی اب بھی اشدضرورت ہے: اوباما


صدر اوباما، ہفتہ وارخطاب ریکارڈ کراتے ہوئے
صدر اوباما، ہفتہ وارخطاب ریکارڈ کراتے ہوئے

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مالیاتی اصلاحات کی ہنگامی طور پر ضرورت ہے، اگرچہ حکومت نے مالیاتی بحران کے دوران شروع کیے جانے والے بہت سے پروگرام ختم کردیے ہیں۔

ہفتےکواپنےہفتہ وارخطاب میں مسٹراوباما نےکہاکہ اِن پروگراموں نےلاکھوں لوگوں کوبےروزگارہونےسےبچایا۔

اُنھوں نے محکمہٴ خزانہ کی جانب سےجمعےکےاُس اعلان کاحوالہ دیاجِس میں کہاگیا تھاکہ امریکی معیشت کے مشکلات سےدوچار شعبوں کےدوسالہ امدادی پروگرام پر90ارب ڈالرسےکم خرچ ہونے کاامکان ہے، جب کہ ابتدا میں اِس کا اندازہ 500ارب ڈالر لگایا گیا تھا۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ مالی بحران کودوبارہ نمودارہونے سےبچانے کے لیے ملک کو نئی طرز کے مالیاتی اصلاحات کی ضرورت ہے، جس کے باعث ٹیکس دہندگان کی مالی امداد پر انحصار ختم ہو، اور پیچیدہ مالی لین دین میں شفافیت کا عنصرنمایاں ہو۔

لیکن ری پبلیکن پارٹی کے ہفتے کے دِن کے خطاب میں، ٹیکساس سے تعلق رکھنے والی خاتون سینیٹر، کے ایلی ہچن سن نے کہا کہ سینیٹ میں پیش کردہ مالی اصلاحات کا مجوزہ مسودہٴ قانون مستقبل کے امدادی پیکج کا خاتمہ لانے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

اُنھوں نے کہا کہ بِل میں سنگین خامیاں ہیں، جس کا، اُن کے بقول، پُرخلوص جماعتی تفریق سے بالا تر حل تلاش کرکے مداوا کیا جاسکتا ہے۔

بدھ کے روز سینیٹ کی بینکاری سے متعلق کمیٹی نے مالیاتی استحکام کے 2010ء کی قانون سازی کی منظوری دی، جِس کا مقصد حکومت کی طرف سے مالی امداد اور صارفین کے بدعنوان مالی طور طریقوں کو دیے جانے والے تحفظ کا خاتمہ ہے۔ مسودہٴ قانون اگلے ہفتے سینیٹ میں بحث کے لیے پیش ہونے کا امکان ہے۔

XS
SM
MD
LG