رسائی کے لنکس

اصلاحاتی مسودہٴ قانون منظور کیا جائے: اوباما کا سینیٹ پر زور


صدر اوباما
صدر اوباما

سینیٹر صارفین کے تحفظ اور ملکی معیشت کے تحت سرکاری امدادی پروگراموں کو ختم کرنے کی قانون سازی پر بحث کر رہے ہیں

صدر براک اوباما نے اپنے ہفتہ وار خطاب میں کہا ہےکہ اصلاحات کا مسودہٴ قانون صارفین کو مالیاتی اداروں کے کچھ غلط ہتھکنڈوں سے تحفظ دینے کی ایک بھرپور کوشش ہے۔

کانگریس میں وال سٹریٹ کا اصلاحاتی مسودہٴ قانون صارفین کے لیے تاریخ میں ممتاز اور اہم ترین تحفظات کی ترجمانی کرتا ہے۔

سنیٹر صارفین کے تحفظ اور ملکی معیشت کے تحت سرکاری امدادی پروگراموں کو ختم کرنے کی قانون سازی پر بحث کر رہے ہیں۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ مسودہٴ قانون کا ہدف صنعت کے ایسے طریقِ کار ہیں جِن کی وجہ سے 2008ء میں امریکی مالیاتی بحران کا آغاز ہوا۔

اِن اصلاحات سے ہم ڈھکی چھپی پیچیدہ سودے بازی کو سامنے لاتے ہوئے اپنے مالیاتی نظام کو شفاف بنا سکیں گے کیونکہ اِسی طرح کے پوشیدہ سودوں سے ملک میں اقتصادی بحران کا آغاز ہوا تھا۔

صدر نے کہا کہ اِس مسودہٴ قانون کے تحت بڑے اور چھوٹے بینکوں کی نگرانی کا عمل سخت کر دیا جائے گا اور بینکوں کو ایسے بڑے خطرات مول لینے سے روکا جائے گا جو نظام کو تباہ کرسکتے ہیں اور معیشت کے لیے خطرے کا باعث بن سکتے ہیں۔

ایوانِ نمائندگان نے دسمبر میں اصلاحات کے ایک ایسے مسودے کی منظوری دے دی تھی۔

ری پبلیکن پارٹی کے ہفتہ وار خطاب میں کانگریس مین کِرس لِی نے کہا کہ صدرعوام کی اُن خواہشات کو نظر انداز کر رہے ہیں جِن کا تعلق حکومت کے قرضوں میں کمی کرنے اور زیادہ ذمہ داری سے تیار کیے گئے بجٹ سے ہے۔

صدر اوباما نے اِس ہفتے ہمارے علاقے کا دورہ کیا اور مجھے امید تو یہ تھی کہ وہ سنیں گے کہ لوگ کیا کہہ رہے ہیں۔ مجھے کانگریس میں کام کرتے ہوئے 16ماہ ہوچکے ہیں لیکن یہ معلوم کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا کہ حکومتِ واشنگٹن سننے کی بجائے باتیں زیادہ کرتی ہے۔

کانگریس مین لِی کا تعلق نیو یارک کے قریب علاقے، بفلو سے ہے، جہاں کا صدر اوباما نے جمعرات کو دورہ کیا تھا۔

لِی کہتے ہیں کہ ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے روزگار فراہم کرنے کی منصوبہ بندی پر بے انتہا اخراجات اُٹھیں گے اور آنے والے وقت میں معیشت کو نقصان ہوگا۔

XS
SM
MD
LG