رسائی کے لنکس

اوباما: صحت سے متعلق اصلاحات کی منظوری کا وقت آ گیا ہے


اوباما 6 مارچ 2010ء کو اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران

اوباما 6 مارچ 2010ء کو اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ مہینوں کی بحث و تمحیص کے بعد اب وقت آ گیا ہے کہ کانگریس صحت کے نظام سے متعلق بل کو منظور کر دے۔ دوسری طرف ری پبلکن پارٹی نے نئے سرے سے اس بل کی مخالفت شروع کر دی ہے۔

ہفتے کے روز اپنے ہفتہ وار ریڈیو اور انٹرنیٹ خطاب میں صدر اوباما نے کہا کہ امریکی شہری انشورنس کمپنیوں کے ہتھکنڈوں سے عاجز آ چکے ہیں اور کانگریس کو چاہیئے کہ وہ فوری طور پر قدم اٹھائے۔

تاہم ری پبلکن پارٹی کی طرف سے جواب دیتے ہوئے رکنِ کانگریس پارکر گرفتھ نے بل منظور کروانے کی سختی سے مخالف کی۔

گرفتھ سابق ڈاکٹر ہیں۔ انھوں نے کانگریس پر زور دیا کہ وہ اس بل کے خلاف ووٹ دے، جسے انھوں نے حکومت کی طرف سے نظامِ صحت پر قبضہ کرنے کی کارروائی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ اس بل سے وفاقی حکومت کو یہ طاقت مل جائے گی کہ مریضوں کے لیے ڈاکٹروں کی بجائے حکومت فیصلے کرے۔

XS
SM
MD
LG