رسائی کے لنکس

صحت اصلاحات معیشت کے لیے ناگزیر ہیں: اوباما


صدر اوباما تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

صدر اوباما تقریب سے خطاب کرتے ہوئے

امریکی صدر براک اوباما نے کانگریس سے مطالبہ کیا ہے کہ ہیلتھ کیئر اصلاحات کے بِل کو منظور کیا جائے۔ اُن کے بقول، ایسا کرنا معیشت کے لیے لازم ہے۔

جمعے کے روزریاست نیواڈا کے لاس ویگاس شہر کے قریب ایک تقریب سے خطاب میں صدر نے کہا کہ ملک اصلاحات کے میسر موقعے کو ضائع نہیں کر سکتا۔ اُنھوں نے کہا کہ تبدیلیاں لانے کے لیے مزید ایک سال، عشرہ یا دو تک انتظار نہیں کرنا چاہیئے۔

صدر اوباما نے کہا کہ وہ اگلے ہفتے کانگریس کے ارکان سے اِس موضوع پر بات کریں گے۔

اُنھوں نے حزبِ مخالف ری پبلیکن پارٹی ارکان سے کہا کہ وہ اپنے خیالات سے آگاہ کریں، جو یہ سمجھتے ہیں کہ اُن کے خیالات ڈیموکریٹک پارٹی کی تجاویز سے بہتر ہیں۔

اصلاح لانا، صدر اوباما کی داخلی ترجیحات میں اولین ترجیح رہی ہے، لیکن قانون سازی کو کانگریس سے منظور کرانے کی کوششوں میں رکاوٹ حائل رہی ہے۔ اِن تجاویز پر ری پبلیکن ارکان کی طرف سے سخت مٕخالفت سامنے آئی ہے جو یہ کہتے ہیں کہ قانون سازی بہت زیادہ مہنگی ہے، اور ہیلتھ کیئر نظام کے مسائل کو حل کرنے میں معاون ثابت نہیں ہوگی۔

ڈیموکریٹس نے حالیہ دنوں میں میساچیوسٹس کی سینیٹ کی ایک نشست گنوائی ہےجس کے باعث ایوان میں اُن کی 60سیٹوں کی اکثریتی برتری سے اُنھیں ہاتھ دھونا پڑا، جس سے ری پبلیکنز کے لیے یہ ممکن ہوا کہ وہ قانون سازی کی منظوری کے عمل میں مؤثر رکاوٹ ڈال سکیں۔

مسٹر اوباما 25فروری کو صحت اصلاحات کے موضوع پروائیٹ ہاؤس سے براہِ راست ٹیلی ویژن اجلاس سے خطاب کریں گے۔

XS
SM
MD
LG