رسائی کے لنکس

حفظانِ صحت کے نظام پر ووٹ کا وقت آگیا ہے: اوباما


اِس مسئلے پر ہردلیل پیش کی جاچکی ہے اور کانگریس پر عوام کی جانب سے یہ فرض عائدہوتاہے کہ وہ اصلاحات کے لیے ‘ ہاں’ یا ’نہ’ کی صورت میں اپنا ووٹ ڈالے

امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ حفظانِ صحت کے مسائل پر باتیں کرنے کا وقت ختم ہوا، اور اب وقت آگیا ہے کہ کانگریس اُس کے مسودہٴ قانون پر ووٹ ڈالے۔

صدر اوباما نے یہ بات حفظانِ صحت کے نظام میں اصلاحات کے لیے عوامی حمایت حاصل کرنے کی اپنی مہم کے دوران بدھ کے روز ریاست مزوری کے شہر سینٹ چارلز میں تقریر کرتے ہوئے کہی ۔

صدر نے حاضرین سے کہا کہ اِس مسئلے پر ہر دلیل پیش کی جاچکی ہے اور کانگریس پر عوام کی جانب سے یہ فرض عائد ہوتا ہے کہ وہ اصلاحات کے لیے ہاں یا نہ کی صورت میں اپنا آخری ووٹ ڈالے۔

اِسی دوران، صدر نے حکومت کے حفظانِ صحت کے نظام میں ضیاع، نااہلی اور دھوکہ دہی کی مذمت کی۔

اُنھوں نے کہا کہ نا مناسب ادائیگیوں کی صورت میں ٹیکس ادا کرنے والوں کی جیب سے تقریباً 100ارب ڈالر چلے گئے۔

صدر نے کہا ہے کہ اُنھوں نے اِس نظام میں فراڈ کو جڑ سے ختم کردینے کے لیے ایک صدارتی حکم پر دستخط کر دیے ہیں۔

صدر نے یہ بھی کہا ہے کہ اُن کا مجوزہ منصوبہ، ہیلتھ انشورنس کی صنعت میں پہلے سے موجود طبی عارضوں کے علاج کے لیے انشورنس فراہم کرنے سے انکار جیسی روایات کو ختم کردے گا۔

صدر اوباما نے اس ہفتے ریاست پنسلوینیا کے ایک دورے میں بھی اِسی قسم کے خیالات کا اظہار کیا تھا۔

XS
SM
MD
LG