رسائی کے لنکس

اوباما، جان نثارکرنے والےامریکی فوجیوں کو اعزازات سے نوازیں گے


A sign and a U.S. national flag are seen near Sandy Hook Elementary School in Sandy Hook in Newtown, Connecticut, Dec. 15, 2012.
A sign and a U.S. national flag are seen near Sandy Hook Elementary School in Sandy Hook in Newtown, Connecticut, Dec. 15, 2012.

میموریل ڈے، امریکہ کی قومی تعطیل کا دِن ہے جو ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے

صدر براک اوباما ہفتےکےروزامریکی قوم کی ترجمانی کرتے ہوئے میموریل ڈے کی تعطیل سےقبل سابق امریکی فوجی عملے کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے اپنے ہفتےوار خطاب کا پیلٹ فارم استعمال کر رہے ہیں۔

مسٹر اوباما نے امریکی عوام سے کہا کہ وہ تہہ دل سےسابق امریکی فوجیوں کو خراجِ تحسین پیش کریں گے۔

اُنھوں نے اِن خیالات کا اظہار میموریل ڈے کی تعطیل سے قبل کیا۔

میموریل ڈے، امریکہ کی قومی تعطیل کا دِن ہے جو ہر سال مئی کے آخری پیر کو منایا جاتا ہے۔

مسٹر اوباما نے کہا کہ امریکیوں کو اِس بات کو یقینی بنانا چاہیئے کہ افواج کے پاس وہ تمام چیزیں موجود ہوں جِن کی اُن کو ضرورت ہے، اور یہ کہ سابق فوجیوں کو ضروری دیکھ بھال اور امداد میسر کی جائے۔

صدر نے اپنی تقریر کے اختتام پر کہا کہ امریکیوں کو اُن لوگوں کی خدمت کرنی چاہیئے جو فوجی وردی پہن چکے ہیں، اور امریکیوں کی خدمت بجا لاچکے ہیں۔

میموریل ڈے، امریکہ میں گرمی کے موسم کاغیر سرکاری آغاز سمجھا جاتا ہے۔ اِس دِن، متعدد امریکی ‘بار بی کیو’ اور گھر سے باہر رہ کر دوسری تقاریب سےلطف اندوز ہوتے ہیں۔

XS
SM
MD
LG